Hadith no 4590 Of Sunan Abi Dawud Chapter Diyaton Ka Bayan (Types Of Blood-wit-kitab Al-diyat)

Read Sunan Abi Dawud Hadith No 4590 - Hadith No 4590 is from Types Of Blood-wit-kitab Al-diyat , Diyaton Ka Bayan Chapter in the Sunan Abi Dawud Hadees Book, which is written by Imam Abu Dawood. Hadith # 4590 of Imam Abu Dawood covers the topic of Types Of Blood-wit-kitab Al-diyat briefly in Sunan Abi Dawud. You can read Hadith No 4590 from Types Of Blood-wit-kitab Al-diyat in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن ابی داود - حدیث نمبر 4590

Hadith No 4590
Book Name Sunan Abi Dawud
Book Writer Imam Abu Dawood
Writer Death 275 ھ
Chapter Name Types Of Blood-wit-kitab Al-diyat
Roman Name Diyaton Ka Bayan
Arabic Name الديات
Urdu Name دیتوں کا بیان

Urdu Translation

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` فقیر لوگوں کے ایک غلام نے کچھ مالدار لوگوں کے ایک غلام کا کان کاٹ لیا، تو جس غلام نے کان کاٹا تھا اس کے مالکان نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! ہم فقیر لوگ ہیں، تو آپ نے ان پر کوئی دیت نہیں ٹھہرائی۔

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ : " أَنّ غُلَامًا لِأُنَاسٍ فُقَرَاءَ قَطَعَ أُذُنَ غُلَامٍ لِأُنَاسٍ أَغْنِيَاءَ ، فَأَتَى أَهْلُهُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا أُنَاسٌ فُقَرَاءُ ، فَلَمْ يَجْعَلْ عَلَيْهِ شَيْئًا " .

English Translation

Narrated Imran ibn Husayn: A servant of some poor people cut off the ear of the servant of some rich people. His people came to the Prophet ﷺ and said: Messenger of Allah! we are poor people. So he imposed no compensation on them.

Your Comments/Thoughts ?

دیتوں کا بیان سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4585

´اس سند سے بھی یعلیٰ بن امیہ سے یہی حدیث مروی ہے` البتہ اتنا اضافہ ہے پھر آپ نے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے) دانت کاٹنے والے سے فرمایا: اگر تم چاہو تو یہ ہو سکتا ہے کہ تم بھی اپنا ہاتھ اس کے منہ میں دے دو وہ اسے کاٹے پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4534

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوجہم بن حذیفہ کو زکاۃ وصول کرنے کے لیے بھیجا، ایک شخص نے اپنی زکاۃ کے سلسلہ میں ان سے جھگڑا کر لیا، ابوجہم نے اسے مارا تو اس کا سر زخمی ہو گیا، تو لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4562

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے خطبے میں جبکہ آپ اپنی پیٹھ کعبہ سے ٹیکے ہوئے تھے فرمایا: انگلیوں میں دس دس اونٹ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4589

´اس سند سے بھی خالد` سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4552

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` شبہ عمد کی دیت پچیس حقہ، پچیس جزعہ، پچیس بنت لبون، اور پچیس بنت مخاض ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4583

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمی معاہد کی دیت آزاد کی دیت کی آدھی ہے ۱؎۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسامہ بن زید لیثی اور عبدالرحمٰن بن حارث نے بھی عمرو بن شعیب سے اسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4550

´مجاہد کہتے ہیں` عمر نے قتل شبہ عمد میں تیس حقہ، تیس جزعہ، چالیس گابھن اونٹنیوں (جو چھ برس سے نو برس تک کی ہوں) کی دیت کا فیصلہ کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4517

´اس سند سے بھی قتادہ سے شعبہ کی سند والی روایت کے مثل مروی ہے` اس میں اضافہ ہے کہ پھر حسن (راوی حدیث) اس حدیث کو بھول گئے چنانچہ وہ کہتے تھے: آزاد غلام کے بدلے قتل نہیں کیا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4500

´اس سند سے بھی` علقمہ بن وائل سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4554

´عثمان بن عفان اور زید بن ثابت رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` دیت مغلظہ یعنی شبہ عمد میں چالیس گابھن جزعہ، تیس حقہ اور تیس بنت لبون ہیں، اور دیت خطا میں تیس حقہ، تیس بنت لبون، بیس ابن لبون، اور بیس بنت مخاض ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4548

´اس سند سے بھی` اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4594

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ باطل ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4586

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو طب نہ جانتا ہو اور علاج کرے تو وہ (مریض کا) ضامن ہو گا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے ولید کے علاوہ کسی اور نے روایت نہیں کیا، ہمیں نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4542

´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دیت کی قیمت ۱؎ آٹھ سو دینار، یا آٹھ ہزار درہم تھی، اور اہل کتاب کی دیت اس وقت مسلمانوں کی دیت کی آدھی تھی، پھر اسی طرح حکم چلتا رہا، یہاں تک کہ عمر رضی اللہ عنہ خلیفہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4502

´ابوامامہ بن سہل کہتے ہیں کہ` ہم عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے، آپ گھر میں محصور تھے، گھر میں داخل ہونے کا ایک راستہ ایسا تھا کہ جو اس میں داخل ہو جاتا وہ باہر سطح زمین پر کھڑے لوگوں کی گفتگو سن سکتا تھا، عثمان اس میں داخل ہوئے اور ہمارے پاس لوٹے تو ان کا رنگ متغیر تھا، کہنے لگے: ان لوگوں نے ابھی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4524

´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انصار کا ایک آدمی خیبر میں قتل کر دیا گیا، تو اس کے وارثین نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے اور آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے پوچھا: کیا تمہارے پاس دو گواہ ہیں جو تمہارے ساتھی کے مقتول ہو جانے کی گواہی دیں؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4569

´اس سند سے منصور سے اسی طرح کی حدیث مروی ہے، اور اس میں اتنا اضافہ ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول عورت کی دیت قاتل عورت کے عصبات پر ٹھہرائی، اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک غرہ (غلام یا لونڈی) ٹھہرایا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اسے اسی طرح حکم نے مجاہد سے مجاہد ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4575

´جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` قبیلہ ہذیل کی دو عورتوں میں سے ایک نے دوسری کو قتل کر دیا، ان میں سے ہر ایک کے شوہر بھی تھا، اور اولاد بھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتولہ کی دیت قاتلہ کے عصبات پر ٹھہرائی اور اس کے شوہر اور اولاد سے کوئی مواخذہ نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4578

´بریدہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے دوسری عورت کو پتھر مارا تو اس کا حمل گر گیا، یہ مقدمہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے جایا گیا تو آپ نے اس بچہ کی دیت پانچ سو بکریاں مقرر فرمائی، اور لوگوں کو پتھر مارنے سے اسی دن سے منع فرما دیا۔ ابوداؤد کہتے ہیں: روایت اسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4568

´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` قبیلہ ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں ان میں سے ایک نے دوسری کو لکڑی سے مار کر اسے اور اس کے پیٹ کے بچے کو قتل کر دیا، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان میں سے ایک شخص نے کہا: ہم اس کی دیت کیوں کر ادا کریں ..مکمل حدیث پڑھیئے