Hadith no 1138 Of Sunan Abi Dawud Chapter Abwab Jumah Tul Mubarik Ke Ehkaam O Masail (Prayer-Tafarah Abwab Ul Jummah)
Read Sunan Abi Dawud Hadith No 1138 - Hadith No 1138 is from Prayer-Tafarah Abwab Ul Jummah , Abwab Jumah Tul Mubarik Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Abi Dawud Hadees Book, which is written by Imam Abu Dawood. Hadith # 1138 of Imam Abu Dawood covers the topic of Prayer-Tafarah Abwab Ul Jummah briefly in Sunan Abi Dawud. You can read Hadith No 1138 from Prayer-Tafarah Abwab Ul Jummah in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابی داود - حدیث نمبر 1138
| Hadith No | 1138 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Abi Dawud |
| Book Writer | Imam Abu Dawood |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Prayer-Tafarah Abwab Ul Jummah |
| Roman Name | Abwab Jumah Tul Mubarik Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | تفرح أبواب الجمعة |
| Urdu Name | ابواب جمعہ المبارک کے احکام ومسائل |
Urdu Translation
´اس طریق سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے یہی حدیث مروی ہے` اس میں ہے کہ انہوں نے کہا: ہمیں حکم دیا جاتا تھا، پھر یہی حدیث بیان کی، پھر آگے اس میں ہے کہ: انہوں نے بتایا: حائضہ عورتیں لوگوں کے پیچھے ہوتی تھیں اور لوگوں کے ساتھ تکبیریں کہتی تھیں ۱؎۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا النُّفَيْلِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ،عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ : كُنَّا نُؤْمَرُ بِهَذَا الْخَبَرِ ، قَالَتْ : وَالْحُيَّضُ يَكُنَّ خَلْفَ النَّاسِ فَيُكَبِّرْنَ مَعَ النَّاسِ .
English Translation
This tradition has also been narrated by Umm Atiyyah though a different chain of transmitters. She said: We were commanded to go out (for offering the Eid prayer). She further said: The menstruating women stood behind the people and they uttered the takbir (Allah is most great) along with the people.
- Previous Hadith
- Hadith No. 1138 of 5274
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
ابواب جمعہ المبارک کے احکام ومسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 1075
´اس طریق سے بھی مخول سے اسی سند سے اسی مفہوم کی حدیث مروی ہے` اس میں انہوں نے اتنا اضافہ کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ میں سورۃ الجمعہ اور «إذا جاءك المنافقون» پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1128
´نافع کہتے ہیں` ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ سے پہلے نماز لمبی کرتے اور جمعہ کے بعد دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے تھے اور بیان کرتے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1058
´ابوملیح سے روایت ہے کہ` یہ جمعہ کا دن تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1130
´عطاء سے روایت ہے کہ` ابن عمر رضی اللہ عنہما جب مکہ میں ہوتے تو جمعہ پڑھنے کے بعد آگے بڑھ کر دو رکعتیں پڑھتے پھر آگے بڑھتے اور چار رکعتیں پڑھتے اور جب مدینے میں ہوتے تو جمعہ پڑھ کر اپنے گھر واپس آتے اور (گھر میں) دو رکعتیں ادا کرتے، مسجد میں نہ پڑھتے، ان سے اس کی وجہ پوچھی گئی تو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1068
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے کہتے ہیں` اسلام میں مسجد نبوی میں جمعہ قائم کئے جانے کے بعد پہلا جمعہ قریہ جواثاء میں قائم کیا گیا، جو علاقہ بحرین ۱؎ کا ایک گاؤں ہے، عثمان کہتے ہیں: وہ قبیلہ عبدالقیس کا ایک گاؤں ہے ۲؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1126
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے حجرے کے اندر نماز پڑھی اور لوگ حجرے کے پیچھے سے آپ کی اقتداء کر رہے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1096
´شہاب بن خراش کہتے ہیں کہ` شعیب بن زریق طائفی نے مجھ سے بیان کیا ہے کہ میں ایک شخص کے پاس (جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شرف صحبت حاصل تھا، اور جسے حکم بن حزن کلفی کہا جاتا تھا) بیٹھا تو وہ ہم سے بیان کرنے لگا کہ میں ایک وفد میں رسول اللہ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1113
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جمعہ میں تین طرح کے لوگ حاضر ہوتے ہیں: ایک آدمی وہ جو جمعہ میں حاضر ہو کر لغو و بیہودہ گفتگو کرے، اس میں سے اس کا حصہ یہی ہے ۱؎، دوسرا آدمی وہ ہے جو اس میں حاضر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1155
´عبداللہ بن سائب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عید میں حاضر ہوا تو جب آپ نماز پڑھ چکے تو فرمایا: ”ہم خطبہ دیں گے تو جو شخص خطبہ سننے کے لیے بیٹھنا چاہے بیٹھے اور جو جانا چاہے جائے“۔ ابوداؤد کہتے ہیں: یہ مرسل ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1121
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے نماز کی ایک رکعت پا لی تو اس نے وہ نماز پا لی ۱؎“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1112
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم نے امام کے خطبہ دینے کی حالت میں (کسی سے) کہا: چپ رہو، تو تم نے لغو کیا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1070
´ایاس بن ابی رملۃ شامی کہتے ہیں کہ` میں معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھا اور وہ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھ رہے تھے کہ کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ دو عیدوں میں جو ایک ہی دن آ پڑی ہوں حاضر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، معاویہ نے پوچھا: پھر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1116
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` سلیک غطفانی رضی اللہ عنہ (مسجد میں) آئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ دے رہے تھے، تو آپ نے ان سے فرمایا: ”کیا تم نے کچھ پڑھا؟“، انہوں نے کہا: نہیں، آپ نے فرمایا: ”ہلکی ہلکی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1055
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` لوگ جمعہ کے لیے اپنے اپنے گھروں سے اور عوالی ۱؎ سے باربار آتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1150
´اس طریق سے بھی ابن شہاب سے اسی سند سے اسی مفہوم کی روایت مروی ہے`، اس میں ہے (یہ تکبیریں) رکوع کی دونوں تکبیروں کے علاوہ ہوتیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1135
´یزید بن خمیر رحبی سے روایت ہے کہ` صحابی رسول عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ لوگوں کے ساتھ عید الفطر یا عید الاضحی کے دن نکلے، تو انہوں نے امام کے دیر کرنے کو ناپسند کیا اور کہا: ہم تو اس وقت عید کی نماز سے فارغ ہو جاتے تھے اور یہ اشراق پڑھنے کا وقت تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1132
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد دو رکعتیں اپنے گھر میں پڑھتے تھے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اور عبداللہ بن دینار نے بھی اسے ابن عمر سے اسی طرح روایت کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1092
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (جمعہ کے دن) دو خطبہ دیتے تھے وہ اس طرح کہ آپ منبر پر چڑھنے کے بعد بیٹھتے تھے یہاں تک کہ مؤذن فارغ ہو جاتا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوتے اور خطبہ دیتے، پھر مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1071
´عطاء بن ابورباح کہتے ہیں` عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما نے ہمیں جمعہ کے دن صبح سویرے عید کی نماز پڑھائی، پھر جب ہم نماز جمعہ کے لیے چلے تو وہ ہماری طرف نکلے ہی نہیں، بالآخر ہم نے تنہا تنہا نماز پڑھی ۱؎ ابن عباس رضی اللہ عنہما اس وقت طائف میں تھے، جب وہ آئے تو ہم نے ان سے اس کا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1086
´سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم جمعہ کے بعد قیلولہ کرتے تھے اور دوپہر کا کھانا کھاتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے