Hadith no 3750 Of Sunan At Tirmidhi Chapter Fazail O Manaqib (Virtues and Qualities)

Read Sunan At Tirmidhi Hadith No 3750 - Hadith No 3750 is from Virtues And Qualities , Fazail O Manaqib Chapter in the Sunan At Tirmidhi Hadees Book, which is written by Imam Tirmidhi. Hadith # 3750 of Imam Tirmidhi covers the topic of Virtues And Qualities briefly in Sunan At Tirmidhi. You can read Hadith No 3750 from Virtues And Qualities in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن ترمذی - حدیث نمبر 3750

Hadith No 3750
Book Name Sunan At Tirmidhi
Book Writer Imam Tirmidhi
Writer Death 256 ھ
Chapter Name Virtues And Qualities
Roman Name Fazail O Manaqib
Arabic Name المناقب عن رسول الله صلى الله عليه وسلم
Urdu Name فضائل و مناقب

Urdu Translation

´ابوسلمہ سے روایت ہے کہ` عبدالرحمٰن بن عوف رضی الله عنہ نے امہات المؤمنین رضی اللہ عنہن کے لیے ایک باغ کی وصیت کی جسے چار لاکھ (درہم) میں بیچا گیا۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے۔

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، وَإِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ حَبِيبٍ بْنِ الشَّهِيدٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا قُرَيْشُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ " أَوْصَى بِحَدِيقَةٍ لِأُمَّهَاتِ الْمُؤْمِنِينَ ، بِيعَتْ بِأَرْبَعِ مِائَةِ أَلْفٍ " . قَالَ : هَذَا حَسَنٌ غَرِيبٌ .

Your Comments/Thoughts ?

فضائل و مناقب سے مزید احادیث

حدیث نمبر 3672

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم نے فرمایا: ابوبکر سے کہو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں، اس پر عائشہ رضی الله عنہا نے کہا: اللہ کے رسول! ابوبکر جب آپ کی جگہ (نماز پڑھانے) کھڑے ہوں گے تو رونے کی وجہ سے لوگوں کو قرأت نہیں سنا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3789

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ سے محبت کرو کیونکہ وہ تمہیں اپنی نعمتیں کھلا رہا ہے، اور محبت کرو مجھ سے اللہ کی خاطر، اور میرے اہل بیت سے میری خاطر۔

امام ترمذی کہتے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3809

´علی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میں بغیر مشورہ کے کسی کو امیر بناتا تو ام عبد کے بیٹے (عبداللہ بن مسعود) کو امیر بناتا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3617

´عبداللہ بن سلام رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` تورات میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے احوال لکھے ہوئے ہیں اور یہ بھی کہ عیسیٰ بن مریم انہیں کے ساتھ دفن کئے جائیں گے۔ ابوقتیبہ کہتے ہیں کہ ابومودود نے کہا: حجرہ مبارک میں ایک قبر کی جگہ باقی ہے ۱؎۔

..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3625

´سمرہ بن جندب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک بڑے برتن میں صبح سے شام تک کھاتے رہے، دس آدمی اٹھتے تھے اور دس بیٹھتے تھے، ہم نے (سمرہ سے) کہا: تو اس پیالہ نما بڑے برتن میں کچھ بڑھایا نہیں جاتا تھا؟ انہوں نے کہا: تمہیں تعجب ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3686

´عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن غریب ہے، ہم اسے صرف مشرح بن ہاعان کی روایت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3663

´حذیفہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے تو آپ نے فرمایا: میں نہیں جانتا کہ میں تمہارے درمیان کب تک رہوں گا، لہٰذا تم لوگ ان دونوں کی پیروی کرو جو میرے بعد ہوں گے اور آپ نے ابوبکر و عمر رضی الله عنہما کی جانب اشارہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3875

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجات میں سے کسی پر مجھے اتنا رشک نہیں آیا جتنا خدیجہ پر آیا، اور اگر میں ان کو پا لیتی تو میرا کیا حال ہوتا؟ اور اس کی وجہ محض یہ تھی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں کثرت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3699

´ابوعبدالرحمٰن سلمی کہتے ہیں کہ` جب عثمان رضی الله عنہ کا محاصرہ کیا گیا تو انہوں نے اپنے مکان کے کوٹھے سے جھانک کر بلوائیوں کو دیکھا پھر کہا: میں تمہیں اللہ کا حوالہ دے کر یاد دلاتا ہوں: کیا تم جانتے ہو کہ حرا پہاڑ سے جس وقت وہ ہلا تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3882

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل تمہیں سلام کہہ رہے ہیں تو میں نے عرض کیا: ان پر سلام اور اللہ کی رحمتیں اور اس کی برکتیں ہوں۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3909

´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم اغفر للأنصار ولأبناء الأنصار ولأبناء أبناء الأنصار ولنساء الأنصار» اے اللہ! انصار کو، ان کے بیٹوں کو، ان کے بیٹوں کے بیٹوں کو اور ان کی عورتوں کو بخش دےمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3695

´ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ` ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں: ہم سے شعبہ نے سعد بن ابراہیم کے واسطہ سے اسی جیسی حدیث روایت کی ہے۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3850

´ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، وہ کہتے ہیں کہ` ہم سے محمد بن عبداللہ انصاری نے اسی جیسی حدیث بیان کی لیکن اس میں انصاری کا قول ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3934

´زید بن ثابت رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کی طرف دیکھا اور فرمایا: اے اللہ! ان کے دلوں کو ہماری طرف پھیر دے اور ہمارے صاع اور مد میں ہمیں برکت دے ۱؎۔

امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3605

´واثلہ بن اسقع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ نے ابراہیم علیہ السلام کی اولاد میں سے اسماعیل علیہ السلام کا انتخاب فرمایا ۱؎ اور اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے بنی کنانہ کا، اور بنی کنانہ میں سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3931

´سمرہ بن جندب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «سام» عربوں کے جد امجد ہیں اور «یافث» رومیوں کے اور «حام» حبشیوں کے ۱؎۔

..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3884

´موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ` میں نے عائشہ رضی الله عنہا سے زیادہ فصیح کسی کو نہیں دیکھا۔

امام ترمذی کہتے ہی: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3802

´ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آسمان نے کسی پر سایہ نہیں کیا اور نہ زمین نے کسی کو پناہ دی جو ابوذر سے - جو عیسیٰ بن مریم کے مشابہ ہیں - زیادہ زبان کا سچا اور اس کا پاس و لحاظ رکھنے والا ہو، یہ سن کر عمر ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3793

´ابی بن کعب رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اللہ نے مجھے حکم دیا ہے کہ میں تمہیں پڑھ کر سناؤں، پھر آپ نے انہیں «لم يكن الذين كفروا من أهل الكتاب» پڑھ کر سنایا، اور اس میں یہ بھی پڑھا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3689

´بریدہ رضی الله عنہ کا بیان ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک دن) صبح کی تو بلال رضی الله عنہ کو بلایا اور پوچھا: بلال! کیا وجہ ہے کہ تم جنت میں میرے آگے آگے رہے؟ کبھی ایسا نہیں ہوا کہ میں جنت میں داخل ہوا ہوں اور اپنے آگے تمہاری کھڑاؤں ..مکمل حدیث پڑھیئے