Hadith no 2594 Of Sunan Ibn Majah Chapter Hudood Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Boundries)
Read Sunan Ibn Majah Hadith No 2594 - Hadith No 2594 is from Command And Problems Related To Boundries , Hudood Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 2594 of Imam Ibn Majah covers the topic of Command And Problems Related To Boundries briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 2594 from Command And Problems Related To Boundries in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 2594
| Hadith No | 2594 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Ibn Majah |
| Book Writer | Imam Ibn Majah |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Boundries |
| Roman Name | Hudood Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الحدود |
| Urdu Name | حدود کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھل اور کھجور کا گابھا چرانے سے ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا“۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيُّ ، عَنْ أَخِيهِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَا قَطْعَ فِي ثَمَرٍ وَلَا كَثَرٍ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2594 of 4340
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حدود کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2555
´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر زنا کا اعتراف کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا تو اس کے کپڑے باندھ دئیے گئے، پھر اس کو رجم کیا، اس کے بعد اس کی نماز جنازہ پڑھی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2608
´قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ایسے شخص کے پاس بھیجا جس نے اپنے باپ کی بیوی سے شادی کر لی تھی، تاکہ میں اس کی گردن اڑا دوں اور اس کا سارا مال لے لوں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2592
´عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”چھین کر بھاگنے والے کی سزا ہاتھ کاٹنا نہیں ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2546
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے مسلمان بھائی کی پردہ پوشی کرے گا، قیامت کے روز اللہ تعالیٰ اس کی پردہ پوشی فرمائے گا، اور جو اپنے مسلمان بھائی کا کوئی عیب فاش کرے گا، اللہ تعالیٰ اس کا عیب فاش کرے گا، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2593
´رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہ پھل چرانے سے ہاتھ کاٹا جائے گا اور نہ کھجور کا گابھا چرانے سے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2576
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو ہمارے اوپر ہتھیار اٹھائے وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2605
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: اللہ کے رسول! آدمی اگر اپنی بیوی کے ساتھ کسی شخص کو پائے تو کیا اسے قتل کر دے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں“ سعد رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں نہیں، قسم ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2552
´سلمہ بن محبق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص لایا گیا اس نے اپنی بیوی کی لونڈی سے صحبت کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس پر حد نافذ نہیں کی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2535
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو اپنے دین (اسلام) کو بدل ڈالے اسے قتل کر دو“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2561
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کو تم پاؤ کہ وہ قوم لوط کا عمل (اغلام بازی) کر رہا ہے، تو فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2559
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میں گواہوں کے بغیر کسی کو رجم کرتا تو فلاں عورت کو کرتا، اس لیے کہ اس کی بات چیت سے اس کی شکل و صورت سے اور جو لوگ اس کے پاس آتے ہیں اس سے اس کا فاحشہ ہونا ظاہر ہو چکا ہےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2596
´عبداللہ بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` قبیلہ مزینہ کے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پھلوں کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص پھل خوشے میں سے توڑ کر چرائے تو اسے اس کی دوگنی قیمت دینی ہو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2566
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب لونڈی زنا کرے تو اسے کوڑے مارو، پھر زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اگر اب بھی زنا کرے تو پھر کوڑے مارو، اس کے بعد اگر زنا کرے تو اسے بیچ دو خواہ ایک «ضفیر» ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2587
´ابن محیریز کہتے ہیں کہ` میں نے فضالہ بن عبید سے سوال کیا: ہاتھ کاٹ کر گردن میں ٹکانا کیسا ہے؟ انہوں نے کہا: سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کا ہاتھ کاٹا، پھر اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2565
´ابوہریرہ، زید بن خالد اور شبل رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس تھے کہ ایک شخص نے آپ سے اس لونڈی کے بارے میں سوال کیا جس نے شادی شدہ ہونے سے پہلے زنا کیا ہو؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے کوڑے مارو، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2586
´سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈھال کی قیمت کے برابر میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2543
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے غزوہ احد کے دن پیش کیا گیا، اس وقت میری عمر چودہ سال کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے (غزوہ میں شریک ہونے کی) اجازت نہیں دی، لیکن جب مجھے آپ کے سامنے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2604
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں کوئی گناہ کیا، اور اسے اس کی سزا مل گئی، تو اللہ تعالیٰ اس بات سے زیادہ انصاف پسند ہے کہ بندے کو دوبارہ سزا دے، اور جو دنیا میں کوئی گناہ کرے، اور اللہ تعالیٰ اس کے گناہ پر پردہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2536
´معاویہ بن حیدۃ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کسی ایسے مشرک کا کوئی عمل قبول نہیں کرے گا جو اسلام لانے کے بعد شرک کرے، الا یہ کہ وہ پھر مشرکین کو چھوڑ کر مسلمانوں سے مل جائے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2567
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب میری براءت نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور اس کا تذکرہ کر کے قرآنی آیات کی تلاوت کی، اور جب منبر سے اتر آئے، تو دو مردوں اور ایک عورت کے بارے میں حکم دیا چنانچہ ان کو حد لگائی گئی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے