Hadith no 2954 Of Sunan Ibn Majah Chapter Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Pilgrimage and Umrah)
Read Sunan Ibn Majah Hadith No 2954 - Hadith No 2954 is from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah , Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 2954 of Imam Ibn Majah covers the topic of Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 2954 from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 2954
| Hadith No | 2954 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Ibn Majah |
| Book Writer | Imam Ibn Majah |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah |
| Roman Name | Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | المناسك |
| Urdu Name | حج و عمرہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں: «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ ، وَقَبِيصَةُ ، قَالَا : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ ، عَنْ ابْنِ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ يَعْلَى " أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَافَ مُضْطَبِعًا " ، قَالَ قَبِيصَةُ : وَعَلَيْهِ بُرْدٌ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 2954 of 4340
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حج و عمرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 2937
´ضباعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں اس وقت بیمار تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا امسال آپ کا ارادہ حج کرنے کا نہیں ہے“؟ میں نے جواب دیا: اللہ کے رسول! میں بیمار ہوں، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3018
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: قریش کہتے تھے کہ` ہم بیت اللہ کے رہنے والے ہیں، حرم کے باہر نہیں جاتے ۱؎، تو اللہ تعالیٰ نے یہ آیت کریمہ: «ثم أفيضوا من حيث أفاض الناس» ”پھر تم بھی وہیں سے لوٹو جہاں سے اور لوگ لوٹتے ہیں (یعنی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2979
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ حج تمتع کے جواز کا فتویٰ دیتے تھے، ایک شخص نے ان سے کہا: آپ اپنے بعض فتوؤں سے دستبردار ہو جائیں کیونکہ آپ کے بعد امیر المؤمنین نے حج کے مسئلہ میں جو نئے احکام دئیے ہیں وہ آپ کو معلوم نہیں، ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس کے بعد میں عمر ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2964
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج افراد کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2886
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا اور کہا: اللہ کے رسول! کیا حج ہر سال فرض ہے، یا صرف ایک بار؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، صرف ایک مرتبہ فرض ہے، البتہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2992
´ہرم بن خنبش رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ (کا ثواب) حج کے برابر ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2965
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج افراد کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2954
´یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اضطباع کر کے طواف کیا، قبیصہ کے الفاظ اس طرح ہیں: «وعليه برد» اور آپ کے جسم پر چادر تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3037
´عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ کے چرواہوں کو رخصت دی کہ وہ یوم النحر (دسویں ذی الحجہ) کو رمی کر لیں، پھر یوم النحر کے بعد کے دو دنوں کی رمی ایک ساتھ جمع کر لیں، خواہ گیارہویں، بارہویں دونوں کی رمی بارہویں کو کریں، یا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2882
´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3068
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانگی کی رات بطحاء کی طرف سے (مدینہ کے لیے) رات ہی کو چل پڑے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3028
´سلیمان بن عمرو بن احوص کی والدہ (ام جندب الازدیہ رضی اللہ عنہا) کہتی ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دسویں ذی الحجہ کو جمرہ عقبہ کے پاس ایک خچر پر سوار دیکھا، آپ فرما رہے تھے: ”لوگو! جب جمرہ عقبہ کو کنکریاں مارو تو ایسی ہوں جو دونوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3114
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مدینہ والوں کو جو کوئی تکلیف پہنچانے کا ارادہ کرے گا، تو اللہ تعالیٰ اس کو اس طرح گھلا دے گا جس طرح نمک پانی میں گھل جاتا ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3048
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پورا منیٰ قربانی کی جگہ ہے، اور مکہ کی سب گلیاں راستے، قربانی کی جگہیں ہیں، پورا عرفات اور پورا مزدلفہ ٹھہرنے کی جگہ ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3031
´سلیمان بن عمرو بن احوص کی ماں ام جندب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یوم النحر کو جمرہ عقبہ کے پاس دیکھا، آپ وادی کے نشیب میں تشریف لے گئے، اور جمرہ عقبہ کو سات کنکریاں ماریں، ہر کنکری کے ساتھ اللہ اکبر کہتے پھر لوٹ آئے۔ اس سند سے بھی مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2884
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب آیت کریمہ: «ولله على الناس حج البيت من استطاع إليه سبيلا» ”اللہ کے لیے ان لوگوں پر بیت اللہ کا حج کرنا فرض ہے، جو وہاں تک پہنچنے کی قدرت رکھتے ہوں“ (سورۃ آل عمران: ۹۷) نازل ہوئی تو لوگوں نے عرض ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3083
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احرام کی حالت میں اپنے سر میں زیتون کا تیل لگاتے تھے جو «مقتت» (خوشبودار) نہ ہوتا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2940
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں «ثنية العليا» ”بلند گھاٹی“ سے داخل ہوتے، اور جب نکلتے تو «ثنية السفلى» ”نشیبی گھاٹی“ سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2924
´ابوبکر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: سب سے بہتر عمل کون سا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «عج» اور «ثج» “، یعنی باآواز بلند تلبیہ پکارنا، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3045
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عرض کیا گیا کہ اللہ کے رسول! آپ نے بال منڈوانے والوں کے لیے تین بار دعا فرمائی، اور بال کتروانے والوں کے لیے ایک بار، اس کی کیا وجہ ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”انہوں نے شک نہیں کیا“ مکمل حدیث پڑھیئے