Hadith no 3115 Of Sunan Ibn Majah Chapter Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail (Problems and Commands About Pilgrimage and Umrah)
Read Sunan Ibn Majah Hadith No 3115 - Hadith No 3115 is from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah , Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 3115 of Imam Ibn Majah covers the topic of Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 3115 from Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 3115
| Hadith No | 3115 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Ibn Majah |
| Book Writer | Imam Ibn Majah |
| Writer Death | 275 ھ |
| Chapter Name | Problems And Commands About Pilgrimage And Umrah |
| Roman Name | Hajj O Umrah Ke Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | المناسك |
| Urdu Name | حج و عمرہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”احد پہاڑ ہم سے محبت کرتا ہے، اور ہم اس سے، اور وہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ پر قائم ہے، اور عیر (یہ بھی ایک پہاڑ ہے) جہنم کے باغات میں سے ایک باغ پر قائم ہے“۔
Hadith in Arabic
حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ ، حَدَّثَنَا عَبْدَةُ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاق ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِكْنَفٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " إِنَّ أُحُدًا جَبَلٌ يُحِبُّنَا وَنُحِبُّهُ ، وَهُوَ عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ الْجَنَّةِ ، وَ عَيْرٌ عَلَى تُرْعَةٍ مِنْ تُرَعِ النَّارِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 3115 of 4340
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حج و عمرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 3069
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکرو عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم ابطح میں اترا کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2975
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے حج اور عمرہ دونوں کا احرام باندھا تو ان دونوں کے لیے اسے ایک ہی سعی کافی ہے، اور وہ احرام نہ کھولے جب تک حج کو پورا نہ کر لے، اور اس وقت ان دونوں سے ایک ساتھ احرام کھولے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2916
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنا پاؤں رکاب میں رکھتے اور اونٹنی آپ کو لے کر سیدھی کھڑی ہو جاتی، تو آپ ذو الحلیفہ کی مسجد کے پاس سے لبیک پکارتے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2951
´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود سے شروع کر کے حجر اسود تک تین پھیروں میں رمل کیا، اور چار میں عام چال چلے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2986
´عروہ کہتے ہیں کہ` میں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا: صفا اور مروہ کے درمیان سعی نہ کرنے میں اپنے اوپر میں کوئی حرج محسوس نہیں کرتا، آپ نے کہا: اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: «إن الصفا والمروة من شعائر الله فمن حج البيت أو اعتمر فلا جناح عليه أن يطوف بهما» ”صفا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2928
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` گویا میں تین دن بعد تک خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں، اور آپ احرام کی حالت میں ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2896
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھڑا ہوا، اور عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سی چیز حج کو واجب کر دیتی ہے،؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جواب دیا: ”زاد سفر اور سواری (کا انتظام)مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2922
´سائب انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور مجھے حکم دیا کہ میں اپنے صحابہ سے کہوں کہ تلبیہ بلند آواز سے پکاریں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2948
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اونٹ پر سوار ہو کر طواف کیا، اور آپ ایک چھڑی سے حجر اسود کا استلام کر رہے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2945
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجر اسود کی طرف رخ کیا، پھر اپنے دونوں ہونٹ اس پر رکھ دئیے، اور دیر تک روتے رہے، پھر ایک طرف نظر اٹھائی تو دیکھا کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بھی رو رہے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2937
´ضباعہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، میں اس وقت بیمار تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا امسال آپ کا ارادہ حج کرنے کا نہیں ہے“؟ میں نے جواب دیا: اللہ کے رسول! میں بیمار ہوں، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3068
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانگی کی رات بطحاء کی طرف سے (مدینہ کے لیے) رات ہی کو چل پڑے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2987
´شیبہ کی ام ولد رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے دیکھا، آپ فرما رہے تھے: ”ابطح کو دوڑ ہی کر طے کیا جائے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3086
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شتر مرغ کے انڈوں کے بارے میں جو محرم کو ملیں، فرمایا: ”اسے اس کی قیمت دینی ہو گی“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2940
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں «ثنية العليا» ”بلند گھاٹی“ سے داخل ہوتے، اور جب نکلتے تو «ثنية السفلى» ”نشیبی گھاٹی“ سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2943
´عبداللہ بن سرجس کہتے ہیں کہ` میں نے «اصیلع» یعنی عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ حجر اسود کو چوم رہے تھے، اور کہہ رہے تھے: میں تجھے چوم رہا ہوں حالانکہ مجھے معلوم ہے کہ تو ایک پتھر ہے، جو نہ نقصان پہنچا سکتا ہے نہ فائدہ، اور میں نے اگر رسول اللہ صلی اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 2906
´ابورزین عقیلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: اللہ کے رسول! میرے والد بہت بوڑھے ہیں جو نہ حج کرنے کی طاقت رکھتے ہیں نہ عمرہ کرنے کی، اور نہ سواری پر سوار ہونے کی (فرمائیے! ان کے متعلق کیا حکم ہے؟) آپ مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3038
´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا، ہمارے ساتھ عورتیں اور بچے تھے، ہم نے بچوں کی طرف سے لبیک پکارا، اور ان کی طرف سے رمی کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3002
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے بیت المقدس سے عمرہ کا تلبیہ پکارا یہ اس کے پہلے گناہوں کا کفارہ ہو گا“، تو میں بیت المقدس سے عمرہ کے لیے نکلی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3021
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مغرب مزدلفہ میں پڑھی، پھر جب ہم نے اپنے اونٹوں کو بٹھا دیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اقامت کہہ کر عشاء پڑھو“۔مکمل حدیث پڑھیئے