Hadith no 335 Of Sunan Ibn Majah Chapter Taharat Aur Us Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Purification)

Read Sunan Ibn Majah Hadith No 335 - Hadith No 335 is from Commands And Problems Related To Purification , Taharat Aur Us Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 335 of Imam Ibn Majah covers the topic of Commands And Problems Related To Purification briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 335 from Commands And Problems Related To Purification in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 335

Hadith No 335
Book Name Sunan Ibn Majah
Book Writer Imam Ibn Majah
Writer Death 275 ھ
Chapter Name Commands And Problems Related To Purification
Roman Name Taharat Aur Us Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الطهارة وسننها
Urdu Name طہارت اور اس کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے اس وقت تک نہ بیٹھتے جب تک کہ نظروں سے اوجھل نہ ہو جاتے۔

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى ، أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ ، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " لَا يَأْتِي الْبَرَازَ حَتَّى يَتَغَيَّبَ فَلَا يُرَى " .

Your Comments/Thoughts ?

طہارت اور اس کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 535

´حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو آپ کی مجھ سے ملاقات ہو گئی اور میں جنبی تھا، میں کھسک لیا، پھر غسل کر کے حاضر خدمت ہوا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تمہیں کیا ہو گیا تھا؟ میں نے عرض کیا: میں جنبی تھا، رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 486

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر اس چیز کے استعمال سے وضو کرو جس کو آگ پر پکایا گیا ہو“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 393

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی شخص رات کو سو کر بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے، جب تک کہ دو یا تین مرتبہ اس پہ پانی نہ بہا لے کیونکہ وہ نہیں جانتا کہ رات میں اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا“ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 441

´ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں کے سوراخ میں داخل کیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 355

´ابوایوب انصاری، جابر بن عبداللہ اور انس بن مالک رضی اللہ عنہم بیان کرتے ہیں کہ` جب یہ آیت کریمہ: «فيه رجال يحبون أن يتطهروا والله يحب المطهرين» ”اس میں کچھ لوگ ہیں جو پاکی کو پسند کرتے ہیں، اور اللہ پاکی اختیار کرنے والوں کو پسند کرتا ہے“ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 372

´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 301

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب پاخانہ سے نکلتے تو فرماتے:   «الحمد لله الذي أذهب عني الأذى وعافاني» یعنی: ”تمام تعریف اس اللہ کے لیے ہے جس نے مجھ سے تکلیف دور کی، اور مجھے عافیت بخشی“ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 313

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تمہارے لیے ایسا ہی ہوں جیسے باپ اپنے بیٹے کے لیے، میں تمہیں تعلیم دیتا ہوں کہ جب تم قضائے حاجت کے لیے بیٹھو تو قبلے کی طرف منہ اور پیٹھ نہ کرو“، آپ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 350

´اس سند سے بھی` سعید بن ابی عروبہ نے اسی طرح کی روایت ذکر کی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 335

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں نکلے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے اس وقت تک نہ بیٹھتے جب تک کہ نظروں سے اوجھل نہ ہو جاتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 276

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نماز کی کنجی پاکی (وضو) ہے، اور اس کی منافی چیزیں پہلی تکبیر تحریمہ سے حرام ہو جاتی ہیں، اور اس (یعنی نماز) سے باہر امور کو حلال کر دینے والی چیز سلام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 561

´بلال رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موزوں اور عمامہ (پگڑی) پر مسح کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 434

´یحییٰ بن عمارہ بن ابی حسن مازنی کہتے ہیں کہ` انہوں نے اپنے نانا عبداللہ بن زید بن عاصم انصاری مازنی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، اور وضو کا پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 273

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ کوئی نماز بغیر پاکی (وضو) کے اور کوئی صدقہ چوری کے مال سے قبول نہیں فرماتا“۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 341

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم راستہ چھوڑ کر ایک گھاٹی کی جانب مڑے اور پیشاب کیا، یہاں تک کہ مجھے ترس آتا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پیروں کو پیشاب کے وقت بہت زیادہ کشادہ کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 528

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کر دیا، تو کچھ لوگ اس کی جانب لپکے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس کا پیشاب نہ روکو اطمینان سے کر لینے دو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 427

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جس سے اللہ تعالیٰ گناہوں کو مٹا دیتا اور نیکیوں میں اضافہ کرتا ہے؟“، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: اللہ کے رسول! ضرور بتائیے! ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 472

´ام المؤمنین زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس پیتل کی ایک تھال تھی جس میں میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کیا کرتی تھی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 503

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وضو کرتے پھر بوسہ لیتے، اور بغیر وضو کئے نماز پڑھتے، اور بعض دفعہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے ساتھ بھی ایسا کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 424

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: ”اسراف (فضول خرچی) نہ کرو، اسراف (فضول خرچی) نہ کرو“۔مکمل حدیث پڑھیئے