Hadith no 3861 Of Sunan Ibn Majah Chapter Dua Ke Fazail O Aadaab Aur Ehkaam O Masail (Commands, Problems, Manners and Virtues related to Prayer)

Read Sunan Ibn Majah Hadith No 3861 - Hadith No 3861 is from Commands, Problems, Manners And Virtues Related To Prayer , Dua Ke Fazail O Aadaab Aur Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Ibn Majah Hadees Book, which is written by Imam Ibn Majah. Hadith # 3861 of Imam Ibn Majah covers the topic of Commands, Problems, Manners And Virtues Related To Prayer briefly in Sunan Ibn Majah. You can read Hadith No 3861 from Commands, Problems, Manners And Virtues Related To Prayer in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن ابن ماجہ - حدیث نمبر 3861

Hadith No 3861
Book Name Sunan Ibn Majah
Book Writer Imam Ibn Majah
Writer Death 275 ھ
Chapter Name Commands, Problems, Manners And Virtues Related To Prayer
Roman Name Dua Ke Fazail O Aadaab Aur Ehkaam O Masail
Arabic Name الدعاء
Urdu Name دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل

Urdu Translation

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ایک کم سو، چونکہ اللہ تعالیٰ طاق ہے اس لیے طاق کو پسند کرتا ہے جو انہیں یاد کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، اور وہ ننانوے نام یہ ہیں: «الله» اسم ذات سب ناموں سے اشرف اور اعلیٰ، «الواحد» اکیلا، ایکتا، «الصمد» بے نیاز، «الأول» پہلا، «الآخر» پچھلا، «الظاهر» ظاہر، «الباطن» باطن، «الخالق» پیدا کرنے والا، «البارئ» بنانے والا، «المصور» صورت بنانے والا، «الملك» بادشاہ، «الحق» سچا، «السلام» سلامتی دینے والا، «المؤمن» یقین والا، «المهيمن» نگہبان، «العزيز» غالب، «الجبار» تسلط والا، «المتكبر» بڑائی والا، «الرحمن» بہت رحم کرنے والا، «الرحيم» مہربان، «اللطيف» بندوں پر شفقت کرنے والا، «الخبير» خبر رکھنے والا، «السميع» سننے والا، «البصير» دیکھنے والا، «العليم» جاننے والا، «العظيم» بزرگی والا، «البار» بھلائی والا، «المتعال» برتر، «الجليل» بزرگ، «الجميل» خوبصورت، «الحي» زندہ، «القيوم» قائم رہنے اور قائم رکھنے والا، «القادر» قدرت والا، «القاهر» قہر والا، «العلي» اونچا، «الحكيم» حکمت والا، «القريب» نزدیک، «المجيب» قبول کرنے والا، «الغني» تونگر بے نیاز، «الوهاب» بہت دینے والا، «الودود» بہت چاہنے والا، «الشكور» قدر کرنے والا، «الماجد» بزرگی والا، «الواجد» پانے والا، «الوالي» مالک مختار، حکومت کرنے والا، «الراشد» خیر والا، «العفو» بہت معاف کرنے والا، «الغفور» بہت بخشنے والا، «الحليم» بردبار، «الكريم» کرم والا، «التواب» توبہ قبول کرنے والا، «الرب» پالنے والا، «المجيد» بزرگی والا، «الولي» مددگار و محافظ، «الشهيد» نگراں، حاضر، «المبين» ظاہر کرنے والا، «البرهان» دلیل، «الرءوف» شفقت والا، «الرحيم» مہربان، «المبدئ» پہلے پہل پیدا کرنے والا، «المعيد» دوبارہ پیدا کرنے والا، «الباعث» زندہ کر کے اٹھانے والا، «الوارث» وارث، «القوي» (قوی) زور آور، «الشديد» سخت، «الضار» نقصان پہنچانے والا، «النافع» نفع دینے والا، «الباقي» قائم، «الواقي» بچانے والا، «الخافض» پست کرنے والا، «الرافع» اونچا کرنے والا، «القابض» روکنے والا، «الباسط» چھوڑ دینے والا، پھیلانے والا، «المعز» عزت دینے والا، «المذل» ذلت دینے والا، «المقسط» منصف، «الرزاق» روزی دینے والا، «ذو القوة» طاقت والا، «المتين» مضبوط، «القائم» ہمیشہ رہنے والا، «الدائم» ہمیشگی والا، «الحافظ» بچانے والا، «الوكيل» کارساز، «الفاطر» پیدا کرنے والا، «السامع» سننے والا، «المعطي» دینے والا، «المحيي» زندہ کرنے والا، «المميت» مارنے والا، «المانع» روکنے والا، «الجامع» جمع کرنے والا، «الهادي» (رہبری ہادی) راہ بنانے والا، «الكافي» کفایت کرنے والا، «الأبد» ہمیشہ برقرار، «العالم» (عالم) جاننے والا، «الصادق» سچا، «النور» روشن، ظاہر، «المنير» روشن کرنے والا، «التام» مکمل، «القديم» ہمیشہ رہنے والا، «الوتر» طاق، «الأحد» اکیلا، «الصمد» بے نیاز، «الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد» جس نے نہ جنا ہے نہ وہ جنا گیا ہے، اور اس کا کوئی ہمسر نہیں ہے۔ زہیر کہتے ہیں: ہمیں بہت سے اہل علم سے یہ بات معلوم ہوئی ہے کہ ان ناموں کی ابتداء اس قول سے کی جاتی ہے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير لا إله إلا الله له الأسماء الحسنى» اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں، اسی کے لیے بادشاہت ہے، اسی کے لیے ہر طرح کی تعریف ہے، اسی کے ہاتھ میں خیر ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت والا ہے، اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اسی کے لیے اچھے نام ہیں۔

Hadith in Arabic

حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مُحَمَّدٍ الصَّنْعَانِيُّ , حَدَّثَنَا أَبُو الْمُنْذِرِ زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ التَّمِيمِيُّ , حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عُقْبَةَ , حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ الْأَعْرَجُ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ : " إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ اسْمًا , مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا , إِنَّهُ وِتْرٌ يُحِبُّ الْوِتْرَ , مَنْ حَفِظَهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ , وَهِيَ : اللَّهُ الْوَاحِدُ الصَّمَدُ الْأَوَّلُ الْآخِرُ الظَّاهِرُ الْبَاطِنُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ الْمَلِكُ الْحَقُّ السَّلَامُ الْمُؤْمِنُ الْمُهَيْمِنُ الْعَزِيزُ الْجَبَّارُ الْمُتَكَبِّرُ الرَّحْمَنُ الرَّحِيمُ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ الْعَلِيمُ الْعَظِيمُ الْبَارُّ الْمُتْعَالِ الْجَلِيلُ الْجَمِيلُ الْحَيُّ الْقَيُّومُ الْقَادِرُ الْقَاهِرُ الْعَلِيُّ الْحَكِيمُ الْقَرِيبُ الْمُجِيبُ الْغَنِيُّ الْوَهَّابُ الْوَدُودُ الشَّكُورُ الْمَاجِدُ الْوَاجِدُ الْوَالِي الرَّاشِدُ الْعَفُوُّ الْغَفُورُ الْحَلِيمُ الْكَرِيمُ التَّوَّابُ الرَّبُّ الْمَجِيدُ الْوَلِيُّ الشَّهِيدُ الْمُبِينُ الْبُرْهَانُ الرَّءُوفُ الرَّحِيمُ الْمُبْدِئُ الْمُعِيدُ الْبَاعِثُ الْوَارِثُ الْقَوِيُّ الشَّدِيدُ الضَّارُّ النَّافِعُ الْبَاقِي الْوَاقِي الْخَافِضُ الرَّافِعُ الْقَابِضُ الْبَاسِطُ الْمُعِزُّ الْمُذِلُّ الْمُقْسِطُ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ الْقَائِمُ الدَّائِمُ الْحَافِظُ الْوَكِيلُ الْفَاطِرُ السَّامِعُ الْمُعْطِي الْمُحْيِي الْمُمِيتُ الْمَانِعُ الْجَامِعُ الْهَادِي الْكَافِي الْأَبَدُ الْعَالِمُ الصَّادِقُ النُّورُ الْمُنِيرُ التَّامُّ الْقَدِيمُ الْوِتْرُ الْأَحَدُ الصَّمَدُ الَّذِي لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدٌ " , قَالَ زُهَيْرٌ : فَبَلَغَنَا مِنْ غَيْرِ وَاحِدٍ مِنْ أَهْلِ الْعِلْمِ أَنَّ أَوَّلَهَا يُفْتَحُ بِقَوْلِ : لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , لَهُ الْمُلْكُ , وَلَهُ الْحَمْدُ , بِيَدِهِ الْخَيْرُ وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ , لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى .

Your Comments/Thoughts ?

دعا کے فضائل و آداب اور احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 3841

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے ایک رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بستر پر موجود نہ پایا تو میں آپ کو ڈھونڈھنے لگی (مکان میں اندھیرا تھا) تو میرا ہاتھ آپ کے قدموں کے تلووں پر جا پڑا، دونوں پاؤں کھڑے تھے اور آپ (حالت سجدہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3858

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو یہ دعا کرتے سنا، «اللهم إني أسألك بأن لك الحمد لا إله إلا أنت وحدك لا شريك لك المنان بديع السموات والأرض ذو الجلال والإكرام» اے اللہ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3869

´عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جو کوئی بندہ ہر دن صبح اور شام تین بار یہ کہے: «بسم الله الذي لا يضر مع اسمه شيء في الأرض ولا في السماء وهو السميع العليم» اس اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3835

´ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: مجھے کوئی ایسی دعا سکھا دیجئیے جسے میں نماز میں پڑھا کروں، آپ نے فرمایا: تم یہ دعا پڑھا کرو «اللهم إني ظلمت نفسي ظلما كثيرا ولا يغفر الذنوب إلا أنت فاغفر لي ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3848

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور کہنے لگا: اللہ کے رسول! کون سی دعا سب سے بہتر ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اللہ سے دنیا اور آخرت میں عفو اور عافیت کا سوال کیا کرو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3829

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نزدیک دعا سے زیادہ لائق قدر کوئی چیز نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3860

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے نناوے نام ہیں ایک کم سو، جو انہیں یاد (حفظ) کرے ۱؎ تو وہ شخص جنت میں داخل ہو گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3870

´خادم رسول ابوسلام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسلمان یا کوئی آدمی یا کوئی بندہ (یہ راوی کا شک ہے کہ کون سا کلمہ ارشاد فرمایا) صبح و شام یہ کہتا ہے: «رضيت بالله ربا وبالإسلام دينا وبمحمد ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3849

´1` اوسط بن اسماعیل بجلی سے روایت ہے کہ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو انہوں نے ابوبکر رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ پچھلے سال میری اس جگہ پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے تھے، پھر ابوبکر رضی اللہ عنہ نے روتے ہوئے کہا: آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3846

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ دعا سکھائی: «اللهم إني أسألك من الخير كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم وأعوذ بك من الشر كله عاجله وآجله ما علمت منه وما لم أعلم اللهم إني أسألك من خير ما سألك عبدك ونبيك ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3889

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب آسمان کے کسی کنارے سے اٹھتے بادل کو دیکھتے تو جس کام میں مشغول ہوتے اسے چھوڑ دیتے، یہاں تک کہ اگر نماز میں (بھی) ہوتے تو بادل کی طرف چہرہ مبارک کرتے، اور یہ دعا ما نگتے: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3875

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے دونوں ہاتھوں میں پھونک مارتے، اور معوذتین: «قل أعوذ برب الفلق» و «قل أعوذ برب الناس» پڑھتے، اور انہیں اپنے جسم پر پھیر لیتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3872

´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء بنعمتك وأبوء بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت» اے اللہ! ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3834

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اکثر یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم ثبت قلبي على دينك» اے اللہ! میرے دل کو اپنے دین پر قائم رکھ، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ ہم پر خوف کرتے ہیں مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3878

´عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رات میں بیدار ہو اور آنکھ کھلتے ہی یہ دعا پڑھے: «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3882

´اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ کلمات سکھائے کہ میں سخت تکلیف کے وقت پڑھا کروں، (وہ کلمات یہ ہیں) «الله الله ربي لا أشرك به شيئا» اللہ، اللہ ہی میرا رب ہے میں اس کے ساتھ کسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3883

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سخت تکلیف کے وقت یہ (دعا) پڑھتے تھے: «لا إله إلا الله الحليم الكريم سبحان الله رب العرش العظيم سبحان الله رب السموات السبع ورب العرش الكريم» اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3861

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں ایک کم سو، چونکہ اللہ تعالیٰ طاق ہے اس لیے طاق کو پسند کرتا ہے جو انہیں یاد کرے گا وہ جنت میں داخل ہو گا، اور وہ ننانوے نام یہ ہیں: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3854

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی یہ نہ کہے کہ اے اللہ! اگر تو چاہے تو مجھے بخش دے، بلکہ اللہ تعالیٰ سے یقینی طور پر سوال کرے، کیونکہ اللہ تعالیٰ پر کوئی زور زبردستی کرنے والا نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3833

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے: «اللهم انفعني بما علمتني وعلمني ما ينفعني وزدني علما والحمد لله على كل حال وأعوذ بالله من عذاب النار» اے اللہ! مجھے اس علم سے فائدہ پہنچا جو تو نے مجھے ..مکمل حدیث پڑھیئے