Hadith no 1952 Of Sunan Nisai Chapter Janaza Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Funeral)

Read Sunan Nisai Hadith No 1952 - Hadith No 1952 is from Commands And Problems Related To Funeral , Janaza Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 1952 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Funeral briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 1952 from Commands And Problems Related To Funeral in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 1952

Hadith No 1952
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Commands And Problems Related To Funeral
Roman Name Janaza Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الجنائز
Urdu Name جنازہ کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مشرکین کی اولاد کے بارے پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ جو وہ کرنے والے تھے اسے خوب جانتا ہے ۱؎۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ ، قال : حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ عَامِرٍ ، قال : حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَيْسٍ هُوَ ابْنُ سَعْدٍ ، عَنْ طَاوُسٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ عَنْ أَوْلَادِ الْمُشْرِكِينَ , فَقَالَ : " اللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ " .

Your Comments/Thoughts ?

جنازہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 2025

´عامر بن شراحیل شعبی کہتے ہیں` مجھے اس شخص نے خبر دی ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ایسی قبر کے پاس سے گزرا، جو الگ تھلگ تھی، تو آپ نے ان کی امامت کی، اور اپنے پیچھے ان کی صف بندی کی۔ سلیمان کہتے ہیں میں نے (شعبی) پوچھا: ابوعمرو! یہ کون تھے؟ انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2023

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` میرے والد کے ساتھ قبر میں ایک شخص اور دفن کیا گیا تھا، میرا دل خوش نہیں ہوا یہاں تک کہ میں نے اسے نکالا، اور انہیں علاحدہ دفن کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1852

´قیس بن عاصم رضی الله عنہ نے کہا` تم میرے اوپر نوحہ مت کرنا کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نوحہ نہیں کیا گیا۔ یہ لمبی حدیث سے مختصر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2030

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبروں کو پختہ بنانے ۱؎ یا اس پر عمارت بنانے ۲؎ یا اس پر کسی کے بیٹھنے ۳؎ سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1902

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عبداللہ بن ابی کی قبر پر آئے، اور اسے اس کی قبر میں رکھا جا چکا تھا، تو آپ اس پر کھڑے ہوئے، اور اس کے نکالنے کا حکم دیا تو اسے نکالا گیا، تو آپ نے اسے اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھا، اور اپنی قمیص پہنائی اور اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1926

´اس سند سے بھی ابن سیرین کہتے ہیں کہ` حسن بن علی اور ابن عباس رضی اللہ عنہم کے قریب سے ایک جنازہ گزرا، تو حسن رضی اللہ عنہ کھڑے ہو گئے، اور ابن عباس رضی اللہ عنہما نہیں کھڑے ہوئے، تو حسن رضی اللہ عنہ نے ابن عباس سے کہا: کیا اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے نہیں ہوئے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1896

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو آپ نے اپنے صحابہ میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جو مر گیا تھا، اور اسے رات ہی میں دفنا دیا گیا تھا، اور ایک گھٹیا کفن میں اس کی تکفین کی گئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1903

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` عباس بن عبدالمطلب رضی اللہ عنہ مدینے میں تھے، تو انصار نے ایک کپڑا تلاش کیا جو انہیں پہنائیں، تو عبداللہ بن ابی کی قمیص کے سوا کوئی قمیص نہیں ملی جو ان پر فٹ آتی، تو انہوں نے انہیں وہی پہنا دیا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2014

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت دفنائے گئے آپ کے نیچے ایک سرخ چادر رکھی گئی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1841

´عبداللہ بن عباس اور عائشہ رضی الله عنہم سے روایت ہے کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا، اور آپ انتقال فرما چکے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1835

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ (بھی) اس سے ملنا ناپسند کرے گامکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2068

´ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ` ایک یہودی عورت ان کے پاس آئی (اور) اس نے ان سے کوئی چیز مانگی تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے اسے دیا تو اس نے کہا: اللہ تجھے قبر کے عذاب سے بچائے! عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو اس کی یہ بات میرے دل میں بیٹھ گئی یہاں تک کہ رسول اللہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1989

´طلحہ بن عبداللہ بن عوف کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پیچھے جنازہ کی نماز پڑھی، تو انہوں نے سورۃ فاتحہ اور کوئی ایک سورت پڑھی، اور جہر کیا یہاں تک کہ آپ نے ہمیں سنا دیا، جب فارغ ہوئے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑا اور پوچھا: (یہ کیا؟) تو انہوں نے کہا: (یہی) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1976

´جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` جس دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نجاشی کی نماز (جنازہ) پڑھی تھی میں دوسری صف میں تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1935

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے ایک جنازہ لے کر گزرے، تو لوگوں نے اس کی تعریف کی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : واجب ہو گئی، پھر لوگ ایک دوسرا جنازہ لے کر گزرے، تو لوگوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1830

´بریدہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود رہتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1892

´اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2011

´عبداللہ بن عباس رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بغلی قبر ہم (مسلمانوں) کے لیے ہے، اور صندوقی قبر دوسروں کے لیے ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2050

´بشیر بن خصاصیہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ آپ مسلمانوں کی قبروں کے پاس سے گزرے تو فرمایا: یہ لوگ بڑے شر و فساد سے (بچ) کر آگے نکل گئے، پھر آپ مشرکوں کی قبروں کے پاس سے گزرے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 1998

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص طلب ثواب کے لیے کسی مسلمان کے جنازے کے ساتھ جائے، اور اس کی نماز جنازہ پڑھے، اور اسے دفنائے تو اس کے لیے دو قیراط (کا ثواب) ہے، اور جو (صرف) ..مکمل حدیث پڑھیئے