Hadith no 2117 Of Sunan Nisai Chapter Rozon Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Fasts)

Read Sunan Nisai Hadith No 2117 - Hadith No 2117 is from Commands And Problems Related To Fasts , Rozon Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 2117 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Fasts briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 2117 from Commands And Problems Related To Fasts in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 2117

Hadith No 2117
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Commands And Problems Related To Fasts
Roman Name Rozon Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الصيام
Urdu Name روزوں کے احکام و مسائل و فضائل

Urdu Translation

´اس سند سے` بھی عکرمہ سے یہ حدیث مرسلاً مروی ہے۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمِ بْنِ نُعَيْمٍ مِصِّيصِيٌّ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ مُرْسَلٌ .

Your Comments/Thoughts ?

روزوں کے احکام و مسائل و فضائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 2106

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عزیمت و تاکید بغیر واجب کئے قیام رمضان کی ترغیب دیتے تھے، اور فرماتے تھے: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دئیے جاتے ہیں، اور اس میں شیاطین جکڑ دئیے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2430

´موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خرگوش لے کر آیا، آپ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ اس کے لانے والے نے کہا: میں نے اس کے ساتھ خون (حیض) دیکھا تھا (یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2323

´سلمہ بن الاکوع رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے کہا: لوگوں میں عاشوراء کے دن اعلان کر دو: جس نے کھا لیا ہے وہ باقی دن (بغیر کھائے پیئے) پورا کرے، اور جس نے نہ کھایا ہو وہ روزہ رکھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2336

´ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے روزہ کی نیت رات ہی میں نہ کر لی ہو تو اس کا روزہ نہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2178

´ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کو رمضان سے ملا دیتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2157

´انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سحری کھائی، پھر ہم اٹھ کر نماز کے لیے گئے، انس کہتے ہیں: میں نے پوچھا: ان دونوں کے درمیان کتنا (وقفہ) تھا؟ تو انہوں نے کہا: اس قدر جتنے میں ایک آدمی پچاس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2387

´عمرو بن شرجبیل ایک صحابی رضی الله عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ایک آدمی ہے جو ہمیشہ روزے رکھتا ہے؟ آپ نے فرمایا: میری خواہش ہے کہ وہ کبھی کھاتا ہی نہیں ۱؎، لوگوں نے عرض کیا: دو تہائی ایام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2273

´ابوقلابہ جرمی کا بیان ہے کہ` ان سے ابوامیہ ضمری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ وہ ایک سفر سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے ان سے کہا: ابوامیہ! دوپہر کے کھانے کا انتظار کر لو (کھا کر چلے جانا) میں نے کہا: میں روزے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2172

´عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات ہی میں اذان دیتے ہیں، تاکہ وہ تم میں سونے والوں کو ہوشیار کر دیں، (تہجد پڑھنے یا سحری کھانے کے لیے) اور تہجد پڑھنے والوں کو (گھر) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2280

´ابو العلاء بن شخیر بھی` ایک شخص سے اسی جیسی حدیث روایت کرتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2300

´حمزہ بن عمرو اسلمی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! میں سفر میں اپنے اندر روزہ رکھنے کی طاقت پاتا ہوں (تو کیا میں روزہ رکھوں؟) آپ نے فرمایا: اگر چاہو تو رکھو، اور چاہو تو نہ رکھو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2433

´ابوالمنہال قتادہ بن ملحان رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایام بیض کے تین روزے کا حکم دیا اور فرمایا: یہ مہینہ بھر کے روزے کے برابر ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2226

´معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: روزہ ڈھال ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2168

´عمرو بن العاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہمارے اور اہل کتاب کے صیام میں جو فرق ہے، (وہ ہے) سحری کھانا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2151

´ابوہریرہ رضی الله عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2231

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: روزہ ڈھال ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2100

´ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب رمضان آتا ہے تو جنت کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، جہنم کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں، اور شیاطین جکڑ دئیے جاتے ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2150

´ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ` سحری کھاؤ، کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ ابن ابی لیلیٰ نے اسے مرفوعاً بیان کیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2282

´ہانی بن عبداللہ بن شخیر بلحریش کے ایک شخص سے اور وہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ` جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور رہا ہم سفر کرتے رہے، پھر ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ کھانا تناول فرما رہے تھے، آپ نے فرمایا: آؤ کھانا کھاؤمکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 2374

´نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک زوجہ مطہرہ (ام المؤمنین رضی الله عنہا) کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عاشوراء کے روز، ذی الحجہ کے نو دنوں میں، ہر مہینے کے تین دنوں میں یعنی: مہینہ کے پہلے دوشنبہ (پیر) کو اور پہلے ..مکمل حدیث پڑھیئے