Hadith no 263 Of Sunan Nisai Chapter Abwab Jin Chezon Se Ghusl Wajib Hu Jata Hai Aur Jin Se Nahi Hota (Acts after which Bath becomes Compulsory)

Read Sunan Nisai Hadith No 263 - Hadith No 263 is from Acts After Which Bath Becomes Compulsory , Abwab Jin Chezon Se Ghusl Wajib Hu Jata Hai Aur Jin Se Nahi Hota Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 263 of Imam Nasai covers the topic of Acts After Which Bath Becomes Compulsory briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 263 from Acts After Which Bath Becomes Compulsory in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 263

Hadith No 263
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Acts After Which Bath Becomes Compulsory
Roman Name Abwab Jin Chezon Se Ghusl Wajib Hu Jata Hai Aur Jin Se Nahi Hota
Arabic Name ذكر ما يوجب الغسل وما لا يوجبه
Urdu Name ابواب جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا

Urdu Translation

´ابوسعید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کرے۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ حُرَيْثٍ ، قال : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا أَرَادَ أَحَدُكُمْ أَنْ يَعُودَ تَوَضَّأَ " .

Your Comments/Thoughts ?

ابواب جن چیزوں سے غسل واجب ہو جاتا ہے اور جن سے نہیں ہوتا سے مزید احادیث

حدیث نمبر 261

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا کہ وہ رات میں جنبی ہو جاتے ہیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو کر لو اور اپنا عضو مخصوص دھو لو، پھر سو جاؤ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 191

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد، اس (عورت) کے چاروں شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہو جاتا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 236

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (دونوں) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 287

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم میں سے جب کوئی حائضہ ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسے حکم دیتے کہ تہبند باندھ لے، پھر آپ اس کے ساتھ لیٹ جاتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 292

´محمد کہتے ہیں کہ` ہم لوگ جابر بن عبداللہ کے پاس آئے، اور ہم نے ان سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حج (حجۃ الوداع) کے متعلق دریافت کیا، تو انہوں نے ہم سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پچیس ذی قعدہ کو نکلے ہم لوگ بھی آپ کے ساتھ نکلے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 283

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں (پانی) پیتی اور میں حائضہ ہوتی، اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیتی، تو آپ اپنا منہ میرے منہ رکھنے کی جگہ پر رکھ کر پیتے، اور میں ہڈی سے گوشت (نوچ کر) کھاتی، اور حائضہ ہوتی، اور اسے نبی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 272

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے مسجد سے چٹائی دے دو، انہوں نے کہا: میں حائضہ ہوں، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تیرا حیض تیرے ہاتھ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 250

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سر کو پانی پلاتے تھے یعنی سر کا خلال کرتے تھے، پھر اس پر تین لپ پانی ڈالتے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 266

´عبداللہ بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ` میں اور دو آدمی علی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیت الخلاء سے باہر تشریف لاتے تو قرآن مجید پڑھتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے ساتھ گوشت کھاتے اور آپ کو قرآن مجید پڑھنے سے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 256

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (اور عمرو کی روایت میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ) جب کھانے یا سونے کا ارادہ کرتے اور جنبی ہوتے تو وضو کرتے، اور عمرو نے اپنی روایت میں اضافہ کیا ہے کہ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 221

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں جنبی ہونے کی حالت میں غسل نہ کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 253

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غسل کے بعد وضو نہیں کرتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 319

´حکم بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ` ایک آدمی جنبی ہو گیا، تو وہ عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، اور کہنے لگا: میں جنبی ہو گیا ہوں اور مجھے پانی نہیں ملا (تو میں کیا کروں؟) انہوں نے کہا: (جب تک پانی نہ ملے) نماز نہ پڑھو، اس پر عمار رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: کیا آپ کو یاد نہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 286

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم میں سے ایک کو جب وہ حائضہ ہوتی حکم دیتے کہ وہ تہبند باندھ لے، پھر آپ اس کے ساتھ لیٹ جاتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 224

´غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ` میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرتے تھے یا آخری حصہ میں؟ تو انہوں نے کہا: دونوں وقتوں میں کرتے تھے، کبھی رات کے شروع میں غسل کرتے اور کبھی رات کے آخر میں، میں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 321

´ابووائل شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ` میں عبداللہ بن مسعود اور ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہم کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا، تو ابوموسیٰ نے کہا: ۱؎ آپ نے عمار رضی اللہ عنہ کی بات جو انہوں نے عمر رضی اللہ عنہ سے کہی نہیں سنی کہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی ضرورت ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 200

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، اور عورت کی منی پتلی زرد ہوتی ہے، تو دونوں میں جس کی منی سبقت کر جائے ۱؎ بچہ اسی کی ہم شکل ہوتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 237

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` میری خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 277

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کی حالت میں اپنا سر مسجد سے میری طرف نکالتے، تو میں اسے دھوتی تھی اور میں حائضہ ہوتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 273

´ابومعاویہ کی سند سے اعمش سے، پھر` اسی کے مثل باقی سند سے حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے