Hadith no 34 Of Sunan Nisai Chapter Abwab Fitri-Pedaishi, Sunnaton Ka Tazkira (Circumcision)

Read Sunan Nisai Hadith No 34 - Hadith No 34 is from Circumcision , Abwab Fitri-Pedaishi, Sunnaton Ka Tazkira Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 34 of Imam Nasai covers the topic of Circumcision briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 34 from Circumcision in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 34

Hadith No 34
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Circumcision
Roman Name Abwab Fitri-Pedaishi, Sunnaton Ka Tazkira
Arabic Name ذكر الفطرة
Urdu Name ابواب فطری -پیدائشی، سنتوں کا تذکرہ

Urdu Translation

´عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی سوراخ میں ہرگز پیشاب نہ کرے، لوگوں نے قتادہ سے پوچھا ؛ سوراخ میں پیشاب کرنا کیوں مکروہ ہے؟ تو انہوں نے کہا: کہا جاتا ہے کہ یہ جنوں کی رہائش گاہیں ہیں ۱؎۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، قال : أَنْبَأَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ ، قال : حَدَّثَنِي أَبِي ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَرْجِسَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قال : " لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي جُحْرٍ " . قَالُوا لِقَتَادَةَ : وَمَا يُكْرَهُ مِنَ الْبَوْلِ فِي الْجُحْرِ ؟ قَالَ : يُقَالُ : إِنَّهَا مَسَاكِنُ الْجِنِّ .

Your Comments/Thoughts ?

ابواب فطری -پیدائشی، سنتوں کا تذکرہ سے مزید احادیث

حدیث نمبر 50

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، جب آپ نے (اس سے پہلے) استنجاء کیا تو اپنے ہاتھ کو زمین پر رگڑا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 44

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پاخانہ جائے تو اپنے ساتھ تین پتھر لے جائے، اور ان سے پاکی حاصل کرے کیونکہ یہ طہارت کے لیے کافی ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 69

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 55

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک دیہاتی مسجد میں آیا اور پیشاب کرنے لگا، تو لوگ اس پر چیخے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے چھوڑ دو (کرنے دو) تو لوگوں نے اسے چھوڑ دیا یہاں تک کہ اس نے پیشاب کر لیا، پھر آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 12

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ناخن تراشنا، مونچھ کے بال لینا، اور زیر ناف کے بال مونڈنا فطری (پیدائشی) سنتیں ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 76

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی حالت میں دیکھا کہ عصر کا وقت قریب ہو گیا تھا، تو لوگوں نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا مگر وہ پانی نہیں پا سکے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تھوڑا سا وضو کا پانی لایا گیا، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 80

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` انہوں نے کہا: کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 21

´ابوایوب انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاخانہ و پیشاب کے لیے قبلہ کی طرف منہ یا پیٹھ نہ کرو، بلکہ پورب یا پچھم کی طرف کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 41

´سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے (حقارت کے انداز میں) ان سے کہا: تمہارے نبی تمہیں (سب کچھ) سکھاتے ہیں یہاں تک کہ پاخانہ کرنا (بھی)؟ تو انہوں نے (فخریہ انداز میں) کہا: ہاں! آپ نے ہمیں پاخانہ اور پیشاب کے وقت قبلہ کی طرف رخ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 49

´سلمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مشرکوں نے (حقارت کے انداز میں) کہا کہ ہم تمہارے نبی کو دیکھتے ہیں کہ وہ تمہیں پاخانہ (تک) کی تعلیم دیتے ہیں، تو انہوں نے (فخریہ) کہا: ہاں، آپ نے ہمیں داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے اور (بحالت قضائے حاجت) ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 72

´عروہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ` انہوں نے انہیں خبر دی ہے کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 54

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک اعرابی (دیہاتی) نے مسجد میں پیشاب کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈول پانی لانے کا حکم دیا جو اس پر ڈال دیا گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 43

´سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب استنجاء کرو تو طاق (ڈھیلا) استعمال کرو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 63

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 73

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مکوک پانی سے وضو اور پانچ مکوک سے غسل فرماتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 58

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ہرگز ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے، پھر اسی سے غسل کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 15

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مونچھوں کو خوب کترو ۱؎، اور داڑھیوں کو چھوڑے رکھو ۲؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 48

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے، داہنے ہاتھ سے عضو تناسل چھونے سے اور داہنے ہاتھ سے استنجاء کرنے سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 65

´اس سند سے بھی` ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 24

´ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو داہنے ہاتھ سے اپنا ذکر (عضو تناسل) نہ پکڑے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے