Hadith no 4000 Of Sunan Nisai Chapter Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Bloodshed)
Read Sunan Nisai Hadith No 4000 - Hadith No 4000 is from Command And Problems Related To Bloodshed , Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4000 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Bloodshed briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4000 from Command And Problems Related To Bloodshed in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 4000
| Hadith No | 4000 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Bloodshed |
| Roman Name | Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | تحريم الدم |
| Urdu Name | قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے روز لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَرْبٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ شُرَحْبِيلَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَوَّلُ مَا يُقْضَى فِيهِ بَيْنَ النَّاسِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فِي الدِّمَاءِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4000 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4058
´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب غلام مشرکوں کی زمین میں بھاگ کر چلا جائے تو اس کا خون حلال ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4023
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا:` عمار! کیا تمہیں نہیں معلوم کہ کسی مسلمان شخص کا خون حلال نہیں سوائے تین صورت کے: جان کے بدلے جان، یا وہ شخص جس نے شادی کے بعد زنا کیا ہو، اور پھر انہوں نے آگے (یہی) حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4135
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا کہ آپس میں ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4100
´سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو شخص اپنے مال کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو شخص اپنے گھر والوں کی حفاظت میں مارا جائے وہ شہید ہے، جو اپنے دین کی حفاظت میں مارا جائے تو وہ شہید ہے اور جو اپنے خون کی حفاظت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4018
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کون سا گناہ بڑا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”یہ کہ تم کسی کو اللہ کے برابر (ہم پلہ) ٹھہراؤ حالانکہ اس نے تمہیں پیدا کیا ہے“، میں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ نے فرمایا: ”یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3993
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ”مومن کا (ناحق) قتل اللہ تعالیٰ کے نزدیک پوری دنیا کے ہلاک و برباد ہونے سے زیادہ بڑی بات ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4125
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں، ان میں سے ہر ایک دوسرے کو قتل کرنا چاہتا ہو، تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے“۔ آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4081
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے ایک شخص کو کچھ سخت سست کہا تو اس نے جواب میں ویسا ہی کہا، میں نے کہا: کیا اس کی گردن نہ اڑا دوں؟ آپ نے مجھے جھڑکا اور کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا یہ مقام نہیں۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4130
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میرے بعد کافر نہ ہو جانا ۱؎ کہ تم آپس میں ایک دوسرے کی گردن مارنے لگو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4096
´سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے لڑائی کی (اور مارا گیا) وہ شہید ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4049
´انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` ایک یہودی نے ایک انصاری لڑکی کو اس کے زیور کی لالچ میں قتل کر کے، اسے کنوئیں میں پھینک دیا اور اوپر سے اس کا سر پتھروں سے کچل دیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ ”اسے پتھروں سے اس طرح مارا جائے کہ وہ مر جائےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3972
´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ گواہی نہ دیں کہ اللہ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں، اور یہ کہ محمد اللہ کے رسول ہیں۔ پھر جب وہ گواہی دیں کہ اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4066
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے اپنا دین بدلا اسے قتل کر دو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4080
´ابوبرزہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ ایک آدمی پر سخت غصہ ہوئے یہاں تک کہ ان کا رنگ بدل گیا، میں نے کہا: اے رسول اللہ کے خلیفہ! اللہ کی قسم! اگر آپ مجھے حکم دیں تو میں اس کی گردن اڑا دوں، اچانک دیکھا گویا آپ پر ٹھنڈا پانی ڈال دیا گیا ہو، چنانچہ اس شخص پر آپ کا غصہ ختم ہو گیا اور کہا: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4044
´عروہ سے روایت ہے کہ` کچھ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اونٹ لوٹ لیے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے ہاتھ اور پیر کاٹ دیے اور ان کی آنکھیں پھوڑ دیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4126
´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ بھڑ جائیں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل و مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4041
´تابعی سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ` کچھ عرب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اسلام قبول کیا، پھر وہ بیمار پڑ گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دودھ والی اونٹنیوں کے پاس بھیجا تاکہ وہ ان کا دودھ پیئں۔ وہ انہیں اونٹنیوں میں رہے، پھر انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4113
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4000
´عمرو بن شرحبیل کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے روز لوگوں کے درمیان سب سے پہلے خون کا فیصلہ کیا جائے گا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 3994
´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مومن کا قتل اللہ تعالیٰ کے نزدیک دنیا کے ہلاک و برباد ہونے سے زیادہ بڑی بات ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے