Hadith no 4027 Of Sunan Nisai Chapter Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Bloodshed)

Read Sunan Nisai Hadith No 4027 - Hadith No 4027 is from Command And Problems Related To Bloodshed , Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4027 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Bloodshed briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4027 from Command And Problems Related To Bloodshed in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4027

Hadith No 4027
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Related To Bloodshed
Roman Name Qatal O Khoon Rezi Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name تحريم الدم
Urdu Name قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´عرفجہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: میرے بعد فتنہ و فساد ہو گا پس اگر امت محمدیہ میں کوئی انتشار و تفرقہ ڈالنا چاہے جب کہ وہ متفق و متحد ہوں تو اسے قتل کر دو۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحْيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ ، عَنْ عَرْفَجَةَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " سَتَكُونُ بَعْدِي هَنَاتٌ وَهَنَاتٌ ، فَمَنْ أَرَادَ أَنْ يُفَرِّقَ أَمْرَ أُمَّةِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهُمْ جَمْعٌ فَاضْرِبُوهُ بِالسَّيْفِ " .

Your Comments/Thoughts ?

قتل و خون ریزی کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4033

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` عرینہ کے کچھ لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، انہیں مدینے کی آب و ہوا راس نہیں آئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اپنے اونٹوں کے پاس بھیجا، انہوں نے ان کا دودھ اور پیشاب پیا، جب وہ اچھے ہو گئے تو ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4085

´زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` یہود کے ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جادو کیا۔ اس کی وجہ سے آپ کچھ دنوں تک بیمار رہے، آپ کے پاس جبرائیل علیہ السلام نے آ کر کہا: ایک یہودی نے آپ کو جادو کیا ہے، اس نے آپ کے لیے فلاں کنوئیں میں گرہ باندھ کر ڈال رکھی ہے۔ رسول اللہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4095

´سعید بن زید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے مال کی حفاظت کرتے ہوئے مارا گیا تو وہ شہید ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4098

´ابو جعفر الباقر کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص ظلم سے بچنے میں مارا جائے تو وہ شہید ہے۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: مؤمل کی حدیث غلط ہے، صحیح عبدالرحمٰن کی حدیث ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4110

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4104

´عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` جس نے ہتھیار اٹھایا اور اسے لوگوں پر چلایا تو اس کا خون رائیگاں اور بیکار ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4076

´ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سخت کلامی کی تو میں نے کہا کہ کیا میں اسے قتل کر دوں؟ تو آپ نے مجھے جھڑکا اور کہا: یہ مقام رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کسی کا نہیں ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4123

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں اور ان میں ایک دوسرے کو قتل کر دے تو وہ دونوں جہنم میں ہوں گے، عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! یہ تو قاتل ہے، لیکن مقتول ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4054

´جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب غلام بھاگ جائے تو اس کی نماز قبول نہیں ہو گی یہاں تک کہ وہ اپنے مالک کے پاس لوٹ آئے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4127

´ابوبکرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب دو مسلمان اپنی تلواروں کے ساتھ آمنے سامنے ہوں پھر ان میں سے ایک دوسرے کو قتل کر دے تو قاتل اور مقتول دونوں جہنم میں ہوں گے، انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4134

´مسروق کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد کافر نہ ہو جانا۔ (یہ حدیث) مرسل ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4016

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبائر (بڑے گناہ) یہ ہیں: اللہ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، (ناحق) خون کرنا اور جھوٹی قسم کھانا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4114

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ (اس حدیث کی روایت کے بارے میں شعبہ نے حماد سے کہا) آپ کس پر مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4026

´عرفجہ بن شریح رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے بعد فتنہ و فساد ہو گا، (آپ نے اپنے دونوں ہاتھ بلند کئے پھر فرمایا) تو تم جسے دیکھو کہ وہ امت محمدیہ میں اختلاف اور تفرقہ پیدا کر رہا ہے جب کہ وہ متفق و متحد ہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3986

´اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور ہم لوگ خیمہ میں تھے پھر مذکورہ حدیث بیان کی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 3977

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں لوگوں سے اس وقت تک جنگ کروں جب تک کہ وہ لا الٰہ الا اللہ نہ کہیں، چنانچہ جس نے لا الٰہ الا اللہ کہہ لیا اس ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4115

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان کو گالی دینا فسق اور اس سے لڑنا کفر (کا کام) ہے۔ زبید کہتے ہیں کہ میں نے ابووائل سے کہا: کیا آپ نے اسے عبداللہ بن مسعود سے سنا ہے؟ کہا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4108

´شریک بن شہاب کہتے ہیں کہ` میری خواہش تھی کہ میں صحابہ رسول میں سے کسی صحابی سے ملوں اور ان سے خوارج کے متعلق سوال کروں، تو میری ملاقات عید کے دن ابوبرزہ رضی اللہ عنہ سے ان کے شاگردوں کی جماعت میں ہوئی۔ میں نے ان سے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خوارج کا تذکرہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4036

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` قبیلہ عرینہ کے کچھ لوگ اسلام لائے تو انہیں مدینے کی آب و ہوا راس نہیں آئی، چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم لوگ ہمارے اونٹوں میں جاتے اور ان کا دودھ پیتے (تو اچھا ہوتا)، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4003

´جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھ سے فلاں (صحابی) نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے روز مقتول اپنے قاتل کو لے کر آئے گا اور کہے گا: (اے اللہ!) اس سے پوچھ، اس نے کس وجہ سے مجھے قتل کیا؟ تو وہ کہے گا: ..مکمل حدیث پڑھیئے