Hadith no 368 Of Sunan Nisai Chapter Haiz Aur Istahaza Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to mensturation and prolonged mensturation)
Read Sunan Nisai Hadith No 368 - Hadith No 368 is from Commands And Problems Related To Mensturation And Prolonged Mensturation , Haiz Aur Istahaza Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 368 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Mensturation And Prolonged Mensturation briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 368 from Commands And Problems Related To Mensturation And Prolonged Mensturation in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 368
| Hadith No | 368 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Commands And Problems Related To Mensturation And Prolonged Mensturation |
| Roman Name | Haiz Aur Istahaza Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الحيض والاستحاضة |
| Urdu Name | حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام عطیہ رضی اللہ عنہا (نسیبہ) کہتی ہیں کہ` ہم لوگ زردی اور مٹیالا پن کو کچھ نہیں شمار کرتے تھے ۱؎۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ ، قال : أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، قال : قالت أُمُّ عَطِيَّةَ : " كُنَّا لَا نَعُدُّ الصُّفْرَةَ وَالْكُدْرَةَ شَيْئًا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 368 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
حیض اور استحاضہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 395
´ام قیس بنت محصن رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کپڑے میں حیض کا خون لگ جانے کے بارے میں پوچھا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے لکڑی سے کھرچ دو، اور پانی اور بیر کے پتے سے دھو ڈالو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 383
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تھے کہ اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! مجھے کپڑا اٹھا دو“، تو انہوں نے کہا: میں (آج کل) نماز نہیں پڑھ رہی ہوں مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 356
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا جو عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے عقد میں تھیں کو استحاضہ کا خون آتا تھا، وہ پاک نہیں رہ پاتی تھیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا معاملہ ذکر کیا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 349
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہم لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، ہمارا مقصد صرف حج کرنا تھا، جب ہم مقام سرف میں پہنچے تو میں حائضہ ہو گئی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آئے اور میں رو رہی تھی، تو آپ صلی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 376
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی حائضہ بیوی سے چمٹتے جب وہ تہبند باندھے ہوتی جو کبھی اس کے دونوں رانوں کے نصف تک پہنچتا، اور کبھی گھٹنوں تک۔ لیث کی روایت میں ہے: وہ اسے اپنی کمر پر باندھے ہوتی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 364
´ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:` اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، اور اس میں «وتوضئي» کا ذکر حماد کے علاوہ کسی نے نہیں کیا ہے «واللہ تعالیٰ اعلم» ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 358
´فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں اور آپ سے استحاضہ کے خون کی شکایت کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ تو بس ایک رگ ہے، تو تم دیکھتی رہو جب تمہارا حیض آئے تو نماز ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 384
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` مجھ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مسجد سے چٹائی اٹھا دو“، میں نے کہا: میں حائضہ ہوں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارا حیض تمہارے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 375
´جمیع بن عمیر کہتے ہیں:` میں اپنی ماں اور خالہ کے ساتھ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، تو ان دونوں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: جب آپ میں سے کوئی حائضہ ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے کرتے تھے؟ کہا: جب ہم میں سے کوئی حائضہ ہو جاتی تو آپ ہمیں کشادہ تہبند ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 377
´شریح کہتے ہیں کہ` انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا عورت اپنے شوہر کے ساتھ کھا سکتی ہے جب کہ وہ حائضہ ہو؟، تو انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے بلاتے، تو میں آپ کے ساتھ کھاتی، اور میں حائضہ ہوتی، آپ ہڈی لیتے تو مجھے اس کے سلسلہ میں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 362
´فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` انہیں استحاضہ آتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”جب حیض کا خون ہو تو وہ سیاہ خون ہوتا ہے پہچان لیا جاتا ہے، تو تم نماز سے رک جاؤ، اور جب دوسرا ہو تو وضو کرو، کیونکہ یہ رگ (کا خون) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 354
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: مجھے استحاضہ کا خون آتا ہے تو میں پاک نہیں رہ پاتی، کیا میں نماز چھوڑ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، البتہ صرف ان دنوں اور راتوں کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 394
´فاطمہ بنت منذر اسماء بنت ابوبکر رضی اللہ عنہا سے روایت کرتی ہیں (جو ان کے زیر پرورش تھیں) کہ` ایک عورت نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے حیض کے خون کے بارے میں جو کپڑے میں لگ جائے مسئلہ پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 350
´عروۃ سے روایت ہے کہ` فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا جو قریش کی شاخ قبیلہ بنو اسد کی ایک خاتون ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئیں، اور ذکر کیا کہ انہیں استحاضہ آتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”یہ تو ایک رگ ہے، تو جب حیض ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 386
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر میں کنگھی کرتیں وہ حائضہ ہوتیں، اور آپ معتکف ہوتے، (اس طرح کہ) آپ اپنا سر (مسجد سے نکال کر) ان کے پاس کر دیتے، اور وہ اپنے حجرے میں ہوتیں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 357
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جحش کی بیٹی (ام حبیبہ) کو سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا، تو انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ پوچھا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں ہے، یہ تو ایک ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 363
´ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:` اس حدیث کو کئی لوگوں نے روایت کیا ہے، ان میں سے کسی نے بھی اس چیز کا ذکر نہیں کیا ہے جس کا ابن ابی عدی نے ذکر کیا ہے «واللہ تعالیٰ اعلم» ۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 388
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا سر مسجد سے نکالتے اور آپ معتکف ہوتے تو میں اسے دھوتی، اور میں حائضہ ہوتی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 355
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں خون آتا تھا، تو انہوں نے اس کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا: تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 378
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے تھے جہاں سے میں پیتی تھی، آپ میرا بچا ہوا پانی پیتے تھے، اور میں حائضہ ہوتی۔مکمل حدیث پڑھیئے