Hadith no 4249 Of Sunan Nisai Chapter Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Ramification and Calibration)
Read Sunan Nisai Hadith No 4249 - Hadith No 4249 is from Command And Problems Related To Ramification And Calibration , Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4249 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Ramification And Calibration briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4249 from Command And Problems Related To Ramification And Calibration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 4249
| Hadith No | 4249 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Ramification And Calibration |
| Roman Name | Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الفرع والعتيرة |
| Urdu Name | فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مردار کی کھال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مَنْصُورِ بْنِ جَعْفَرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شَرِيكٌ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : سُئِلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ جُلُودِ الْمَيْتَةِ ؟ ، فَقَالَ : " دِبَاغُهَا طَهُورُهَا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4249 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4256
´عبداللہ بن عُکیم کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قبیلہ جہینہ کے لوگوں کو لکھا: ”مردار کی غیر مدبوغ کھال اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھاؤ“۔ ابوعبدالرحمٰن (امام نسائی) کہتے ہیں: اس باب میں ”مردار کی کھال ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4262
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4245
´ام المؤمنین سودہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہماری ایک بکری مر گئی تو ہم نے اس کی کھال کو دباغت دی، پھر ہم اس میں ہمیشہ نبیذ بناتے رہے یہاں تک کہ وہ پرانی ہو گئی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4259
´مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم، سونے اور چیتوں کی کھال کے بستر یا کجاوے وغیرہ سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4249
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مردار کی کھال کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”اس کی دباغت ہی اس کی پاکی ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4243
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اسے دباغت دے کر فائدہ اٹھا لیتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4239
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پڑی ہوئی مردار بکری کے پاس سے ہوا، آپ نے فرمایا: ”یہ کس کی ہے؟“ لوگوں نے کہا: میمونہ کی۔ آپ نے فرمایا: ”ان پر کوئی گناہ نہ ہوتا اگر وہ اس کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4240
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک مردار بکری کے پاس سے ہوا جو آپ نے ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی لونڈی کو دی تھی، آپ نے فرمایا: ”تم نے اس کی کھال سے کیوں فائدہ نہیں اٹھایا؟“ لوگوں نے عرض ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4255
´عبداللہ بن عُکیم جہنی کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں لکھ بھیجا: ”تم لوگ مردار کی غیر مدبوغ کھال اور پٹھے سے فائدہ نہ اٹھاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4238
´ابورزین لقیط بن عامر عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے، ہم خود کھاتے تھے اور جو ہمارے پاس آتا اسے بھی کھلاتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیںمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4247
´عبدالرحمٰن بن وعلہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے پوچھا: ہم لوگ مغرب کے علاقہ میں جہاد کو جا رہے ہیں، وہاں کے لوگ بت پرست ہیں، ان کے پاس مشکیں ہیں جن میں دودھ اور پانی ہوتا ہے؟ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: دباغت کی ہوئی کھالیں پاک ہوتی ہیں۔ عبدالرحمٰن بن وعلہ نے کہا: یہ آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4228
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرع اور عتیرہ سے منع فرمایا (دوسری روایت میں ہے کہ) آپ نے فرمایا: ”فرع اور عتیرہ واجب نہیں ہے“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4258
´ابوالملیح کے والد اسامہ بن عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے درندوں کی کھالوں سے (فائدہ اٹھانے سے) منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4242
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک بکری مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اس سے فائدہ اٹھاتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4234
´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے منیٰ میں پکار کر کہا: اللہ کے رسول! ہم لوگ جاہلیت میں رجب میں عتیرہ کرتے تھے۔ تو اللہ کے رسول! ہمارے لیے آپ کا کیا حکم ہے؟ آپ نے فرمایا: ”ذبح کرو جس مہینے میں چاہو اور اللہ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ“، اس نے کہا: ہم ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4233
´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بتایا گیا کہ ہم لوگ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے۔ آپ نے فرمایا: ”اللہ کے لیے ذبح کرو چاہے کوئی سا مہینہ ہو، اور اللہ کے لیے نیک کام کرو اور لوگوں کو کھلاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4264
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی جمے ہوئے گھی میں گر جائے تو آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو لے کر پھینک دو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4241
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مردار بکری کو دیکھا جو ام المؤمنین میمونہ کی لونڈی کی تھی اور وہ بکری صدقے کی تھی، آپ نے فرمایا: ”اگر لوگوں نے اس کی کھال اتار لی ہوتی اور اس سے فائدہ اٹھایا ہوتا“ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4251
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کی کھال کی پاکی ہی اس کی دباغت ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4227
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرع اور عتیرہ واجب نہیں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے