Hadith no 4257 Of Sunan Nisai Chapter Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Ramification and Calibration)
Read Sunan Nisai Hadith No 4257 - Hadith No 4257 is from Command And Problems Related To Ramification And Calibration , Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4257 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Ramification And Calibration briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4257 from Command And Problems Related To Ramification And Calibration in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 4257
| Hadith No | 4257 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Ramification And Calibration |
| Roman Name | Fira O Ateera Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الفرع والعتيرة |
| Urdu Name | فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مردار جانور کی کھال سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ وہ دباغت دی گئی ہو۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مَالِكٌ . ح , وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةً عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ ، عَنِ ابْنِ الْقَاسِمِ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مَالِكٌ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قُسَيْطٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ ثَوْبَانَ ، عَنْ أُمِّهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَرَ أَنْ يُسْتَمْتَعَ بِجُلُودِ الْمَيْتَةِ إِذَا دُبِغَتْ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 4257 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
فرع و عتیرہ کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 4252
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کی کھال کی پاکی ہی اس کی دباغت ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4230
´محمد بن عبداللہ بن عمرو اور زید بن اسلم سے روایت ہے` لوگوں (صحابہ) نے عرض کیا: اللہ کے رسول! فرع کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: ”حق ہے، البتہ اگر تم اسے چھوڑ دو یہاں تک کہ وہ جوان ہو جائے اور تم اسے اللہ کی راہ میں دو، یا اسے کسی مسکین، بیوہ کو دے دو تو یہ بہتر ہے اس بات سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4246
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کھال کو دباغت دے دی جائے وہ پاک ہو گئی“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4266
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردہ بکری کے پاس سے گزرے تو فرمایا: ”اس بکری والوں پر کوئی حرج نہ ہوتا اگر وہ اس کی کھال (دباغت دے کر) سے فائدہ اٹھا لیتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4265
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے متعلق پوچھا گیا جو گھی میں گر جائے؟ تو آپ نے فرمایا: ”اگر گھی جما ہوا ہو تو اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو نکال پھینکو اور اگر جما ہوا نہ ہو تو تم اس کے قریب نہ جاؤمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4257
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا کہ مردار جانور کی کھال سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے جب کہ وہ دباغت دی گئی ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4264
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس چوہیا کے بارے میں پوچھا گیا جو کسی جمے ہوئے گھی میں گر جائے تو آپ نے فرمایا: ”اسے اور اس کے اردگرد کے گھی کو لے کر پھینک دو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4243
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کی ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے، تو آپ نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اسے دباغت دے کر فائدہ اٹھا لیتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4244
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مردار بکری کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال سے فائدہ نہیں اٹھایا“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4267
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم میں سے کسی کے برتن میں مکھی گر جائے تو اسے اچھی طرح ڈبو دو (پھر اسے نکال کر پھینک دو)“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4262
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ کو خبر پہنچی کہ سمرہ رضی اللہ عنہ نے شراب بیچی ہے تو انہوں نے کہا: اللہ سمرہ کو ہلاک و برباد کرے، کیا اسے نہیں معلوم کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک و برباد کرے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4242
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ایک بکری مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تم لوگوں نے اس کی کھال نہیں اتاری کہ اس سے فائدہ اٹھاتے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4232
´حارث بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ہیں کہ` میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملا۔ اور آپ سے عرض کیا: اللہ کے رسول! میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں، میرے لیے مغفرت کی دعا کیجئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4237
´نبیشہ ہذلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے کہا: اللہ کے رسول! ہم لوگ زمانہ جاہلیت میں عتیرہ ذبح کرتے تھے، تو اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے جس مہینے میں چاہو ذبح کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور لوگوں کو کھلاؤ“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4251
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مردار کی کھال کی پاکی ہی اس کی دباغت ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4236
´نبیشہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو پکار کر کہا: ہم لوگ عتیرہ ذبح کرتے تھے۔ یعنی زمانہ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں، تو اب آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: ”جس مہینہ میں چاہو اسے ذبح کرو، اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4227
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرع اور عتیرہ واجب نہیں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4229
´مخنف بن سلیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم عرفہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اسی دوران آپ نے فرمایا: ”لوگو! ہر گھر والے پر ہر سال قربانی اور عتیرہ ہے“ ۱؎۔ معاذ کہتے ہیں: ابن عون رجب میں عتیرہ کرتے تھے، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4239
´ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک پڑی ہوئی مردار بکری کے پاس سے ہوا، آپ نے فرمایا: ”یہ کس کی ہے؟“ لوگوں نے کہا: میمونہ کی۔ آپ نے فرمایا: ”ان پر کوئی گناہ نہ ہوتا اگر وہ اس کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 4238
´ابورزین لقیط بن عامر عقیلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم لوگ جاہلیت میں رجب کے مہینے میں کچھ جانور ذبح کیا کرتے تھے، ہم خود کھاتے تھے اور جو ہمارے پاس آتا اسے بھی کھلاتے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس میں کوئی حرج نہیںمکمل حدیث پڑھیئے