Hadith no 4631 Of Sunan Nisai Chapter Khareed O Farookht Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Buying and Selling)

Read Sunan Nisai Hadith No 4631 - Hadith No 4631 is from Commands And Problems Related To Buying And Selling , Khareed O Farookht Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4631 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Buying And Selling briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4631 from Commands And Problems Related To Buying And Selling in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4631

Hadith No 4631
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Commands And Problems Related To Buying And Selling
Roman Name Khareed O Farookht Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name البيوع
Urdu Name خرید و فروخت کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال کی بیع کرنے سے منع فرمایا۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا إِسْحَاق بْنُ مَنْصُورٍ , قَالَ : حَدَّثَنَا سُفْيَانُ , عَنْ حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ , عَنْ سُلَيْمَانَ وَهُوَ ابْنُ عَتِيقٍ , عَنْ جَابِرٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ " .

Your Comments/Thoughts ?

خرید و فروخت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4593

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر عرض کیا: ٹھہریے! میں آپ سے کچھ پوچھنا چاہتا ہوں؟ میں بقیع میں دینار کے بدلے اونٹ بیچتا ہوں اور درہم لیتا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر اسی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4602

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح سے سنا، (اس سے پہلی والی روایت میں «حتى يقبضه» کے الفاظ ہیں)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4495

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ «خراج» (نفع) مال کی ضمانت سے جڑا ہوا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4689

´سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم لوگ ایک جنازے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، آپ نے تین مرتبہ فرمایا: کیا فلاں گھرانے کا کوئی شخص یہاں ہے؟ چنانچہ ایک شخص کھڑا ہوا تو اس سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4470

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: خریدنے اور بیچنے والا جب تک الگ الگ نہ ہو جائیں دونوں کو اپنے ساتھی پر اختیار رہتا ہے، سوائے اس بیع کے جس میں اختیار کی شرط ہو ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4634

´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سلف (قرض) اور بیع ایک ساتھ جائز نہیں، اور نہ ایک بیع میں دو شرطیں، اور نہ ہی ایسی چیز کا نفع جس کے تاوان کی ذمے داری نہ ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4487

´سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اختیار ہوتا ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہوں اور ان میں سے ایک اپنے ساتھی سے راضی نہ ہو جائے، یا خواہش پوری نہ کر لے (یعنی بیع خیار تک)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4686

´سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی عورت کی شادی دو ولیوں نے کر دی تو وہ ان میں پہلے شوہر کی ہو گی، اور جس نے کوئی چیز دو آدمیوں سے بیچی تو وہ چیز ان میں سے پہلے کی ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4534

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں ایک شخص کے پھلوں پر جسے اس نے خرید رکھا تھا کوئی آفت آ گئی، چنانچہ اس پر بہت سارا قرض ہو گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اسے خیرات دو، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4657

´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ابومذکور نامی انصاری نے ایک یعقوب نامی غلام کو مدبر کے طور پر آزاد کیا، اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی اور مال نہ تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بلا کر فرمایا: اسے کون خریدے گا؟ اسے نعیم ابن عبداللہ رضی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4621

´ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے اونٹ کے بچے میں بیع سلم کی، وہ شخص اپنے نوجوان اونٹ کا تقاضا کرتا ہوا آیا تو آپ نے ایک شخص سے کہا: جاؤ، اس کے لیے نوجوان اونٹ خرید دو، اس نے آپ کے پاس آ کر کہا: مجھے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4490

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک شخص کم عقلی کا شکار تھا اور تجارت کرتا تھا، اس کے گھر والوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے نبی! آپ اسے تجارت کرنے سے روک دیجئیے، تو آپ نے اسے بلایا اور اسے اس سے روکا، اس نے کہا: اللہ کے نبی! میں تجارت سے باز نہیں آ سکتا، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4572

´عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` دینار کے بدلے دینار، درہم کے بدلے درہم کی بیع میں کمی زیادتی جائز نہیں، یہ ہم سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا عہد ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4683

´اسید بن حضیر بن سماک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فیصلہ کیا کہ اگر کوئی کسی شخص کے ہاتھ میں اپنی (چوری کی ہوئی) چیز پائے اور اس پر چوری کا الزام نہ ہو تو چاہے تو اتنی قیمت ادا کر کے اس سے لے لے جتنے میں اس نے اسے خریدا ہے اور چاہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4669

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب سود سے متعلق آیات نازل ہوئیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر کھڑے ہوئے اور لوگوں کے سامنے ان کی تلاوت کی، پھر شراب کی تجارت حرام قرار دی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4700

´عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے ایک شخص کو جنت میں داخل کر دیا جو خریدتے، بیچتے، (قرض) دیتے اور تقاضا کرتے ہوئے نرمی سے کام لیتا تھا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4526

´طاؤس کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا: ہمارے درمیان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا: پھل مت بیچو یہاں تک کہ اس کی پختگی ظاہر ہو جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4474

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیع کرنے والے دونوں کو اس وقت تک اختیار رہتا ہے جب تک وہ الگ تھلگ نہ ہوں، یا پھر ان میں سے ایک دوسرے سے کہے کہ اختیار کی شرط کر لو۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4666

´ایاس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فاضل پانی کے بیچنے سے منع فرمایا ہے، وہط کے نگراں نے وہط کا فاضل پانی بیچا تو عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما نے اسے ناپسند کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4485

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو اختیار رہتا ہے جب تک کہ وہ جدا نہ ہو جائیں، إلا یہ کہ وہ بیع خیار ہو۔مکمل حدیث پڑھیئے