Hadith no 4741 Of Sunan Nisai Chapter Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands Related to Blood Money)

Read Sunan Nisai Hadith No 4741 - Hadith No 4741 is from Problems And Commands Related To Blood Money , Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4741 of Imam Nasai covers the topic of Problems And Commands Related To Blood Money briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4741 from Problems And Commands Related To Blood Money in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4741

Hadith No 4741
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Problems And Commands Related To Blood Money
Roman Name Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name القسامة والقود والديات
Urdu Name قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´سمرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے غلام کو قتل کر دے گا ہم اسے قتل کریں گے اور جو اپنے غلام کا عضو کاٹے گا ہم اس کا عضو کاٹیں گے۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ الْحَسَنِ ، عَنْ سَمُرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَنْ قَتَلَ عَبْدَهُ قَتَلْنَاهُ ، وَمَنْ جَدَعَ عَبْدَهُ جَدَعْنَاهُ " .

Your Comments/Thoughts ?

قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4789

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا کوئی آدمی قتل ہو گیا ہو تو اسے اختیار ہے، چاہے تو قصاص لے، چاہے تو دیت لے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4719

´سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن سہل اور محیصہ بن مسعود بن زید رضی اللہ عنہما خیبر کی طرف چلے، اس وقت صلح چل رہی تھی، محیصہ اپنے کام کے لیے جدا ہو گئے، پھر وہ عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو دیکھا کہ ان کا قتل ہو گیا ہے اور وہ مقتول ہو کر اپنے خون میں لوٹ پوٹ رہے تھے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4873

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی بندہ مومن رہتے ہوئے زنا نہیں کرتا، نہ مومن رہتے ہوئے شراب پیتا ہے، نہ مومن رہتے ہوئے چوری کرتا ہے، اور نہ ہی مومن رہتے ہوئے قتل کرتا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4728

´وائل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب قاتل کو لایا گیا تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھا، مقتول کا ولی اسے رسی میں کھینچ کر لا رہا تھا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مقتول کے ولی سے فرمایا: کیا تم معاف کرو گے؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4832

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` دو سوکن عورتیں تھیں، ان کے درمیان جھگڑا ہو گیا، ایک نے دوسری کو پتھر پھینک کر مارا، تو اس کے پیٹ کا بچہ مرا ہوا گر پڑا جس کے سر کے بال اگ آئے تھے اور عورت بھی مر گئی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کنبے والوں پر دیت ادا کرنے کا فیصلہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4791

´ابوسلمہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس کا کوئی شخص قتل کر دیا گیا (یعنی وہ چاہے تو قصاص لے، اور چاہے تو دیت لے) (یہ روایت مرسل ہے)۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4739

´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سارے مسلمانوں کا خون برابر ہے وہ غیروں کے مقابل (باہمی نصرت و معاونت میں) گویا ایک ہاتھ ہیں اور ان میں کا ایک ادنیٰ آدمی بھی سب کی طرف سے عہد و امان کی ذمہ داری لے سکتا ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4765

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` یعلیٰ رضی اللہ عنہ نے اس شخص کے بارے میں کہا جس نے دانت کاٹ کھایا، تو اس کا دانت اکھڑ گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے دیت نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4853

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:` انگلیاں یعنی ان کی دیت دس دس اونٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4745

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` ایک یہودی نے ایک لڑکی کا زیور لے لیا، اور پھر اس کا سر دو پتھروں کے درمیان کچل دیا، لوگوں نے اس عورت کو اس حال میں پایا کہ اس میں کچھ جان باقی تھی، وہ اسے لے کر لوگوں کے پاس پہنچے، یہ پوچھتے ہوئے: کیا اس نے مارا ہے، کیا اس نے مارا ہے، وہ بولی: ہاں، تو رسول ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4830

´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہذیل کے ایک شخص کی دو بیویاں تھیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی سے مارا، جس سے اس کا حمل ساقط ہو گیا، عرض کیا گیا: جس نے نہ کھایا، نہ پیا، جو نہ چیخا نہ چلایا، اس کے بارے میں کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: یہ تو دیہاتیوں کی سی سجع ہے؟مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4737

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` مائدہ کی وہ آیات جن میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا: «فاحكم بينهم أو أعرض عنهم» سے «المقسطين»، بنو نضیر اور بنو قریظہ کے درمیان ایک دیت کے سلسلے میں نازل ہوئی تھیں، وجہ یہ تھی کہ بنو نضیر کے مقتولین کو برتری حاصل ہونے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4721

´سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ مقتول پائے گئے، تو ان کے بھائی اور ان کے چچا حویصہ اور محیصہ رضی اللہ عنہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ بات کرنے لگے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4835

´اس سند سے بھی` عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4810

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمیوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کی آدھی ہے، اور ذمیوں سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4870

´سالم بن ابی الجعد کہتے ہیں کہ` ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس شخص کے بارے میں پوچھا گیا جس نے کسی مومن کو جان بوجھ کر قتل کیا پھر توبہ کی، ایمان لایا، عمل صالح کیا اور ہدایت پائی؟ تو انہوں نے کہا: اس کی توبہ کہاں قبول ہو گی؟ میں نے تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4814

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مکاتب غلام کے بارے میں فیصلہ کیا کہ جس قدر اس نے مکاتبت کا بدل ادا کر دیا ہو، اتنے کی دیت آزاد کی دیت کے مثل ہو گی، اور جس کی ادائیگی باقی ہو اس کی دیت غلام کی دیت کے مثل ہو گی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4718

´سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` عبداللہ بن سہل، محیصہ بن مسعود بن زید خیبر رضی اللہ عنہما گئے، ان دنوں صلح چل رہی تھی، وہ اپنی ضرورتوں کے لیے الگ الگ ہو گئے، پھر محیصہ رضی اللہ عنہ عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ کے پاس آئے (دیکھا کہ) وہ مقتول ہو کر اپنے خون میں لوٹ رہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4818

´عبداللہ بن بریدہ سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے ایک عورت کو پتھر پھینک کر مارا، پتھر لگی عورت کا حمل گر گیا، چنانچہ مقدمہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچا، تو آپ نے اس بچے کی دیت پانچ سو بکریاں ۱؎ مقرر کیں، اور اس دن سے آپ نے پتھر پھینکنے سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4774

´یعلیٰ رضی اللہ عنہ سے` اس جیسے شخص جس نے دانت کاٹا ہو اور اس کا دانت اکھڑ گیا ہو کے بارے میں روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے لیے دیت نہیں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے