Hadith no 4777 Of Sunan Nisai Chapter Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail (Problems and Commands Related to Blood Money)

Read Sunan Nisai Hadith No 4777 - Hadith No 4777 is from Problems And Commands Related To Blood Money , Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4777 of Imam Nasai covers the topic of Problems And Commands Related To Blood Money briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4777 from Problems And Commands Related To Blood Money in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4777

Hadith No 4777
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Problems And Commands Related To Blood Money
Roman Name Qasama, Qasas Aur Diyat Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name القسامة والقود والديات
Urdu Name قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ کے اوپر گر پڑا تو آپ نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے ساتھ تھی چبھا دی، وہ شخص نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ اور بدلہ لے لو اس نے کہا: اللہ کے رسول! میں نے تو معاف کر دیا۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا وَهْبُ بْنُ بَيَانٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , عَنْ عَبِيدَةَ بْنِ مُسَافِعٍ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : بَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْسِمُ شَيْئًا أَقْبَلَ رَجُلٌ فَأَكَبَّ عَلَيْهِ ، فَطَعَنَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعُرْجُونٍ كَانَ مَعَهُ ، فَخَرَجَ الرَّجُلُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " تَعَالَ , فَاسْتَقِدْ " ، قَالَ : بَلْ قَدْ عَفَوْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ .

Your Comments/Thoughts ?

قسامہ، قصاص اور دیت کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4794

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی ہنگامے یا بلوے میں کسی پتھر، کوڑے یا ڈنڈے سے مارا جائے تو اس کی دیت وہی ہے جو قتل خطا کی ہے، اور جس نے جان بوجھ کر مارا تو اس میں قصاص ہے اور جو کوئی اس کے اور اس کے مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4848

´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انگلیاں برابر برابر ہیں، ہر ایک میں دیت دس دس اونٹ ہیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4777

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم کر رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ کے اوپر گر پڑا تو آپ نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے ساتھ تھی چبھا دی، وہ شخص نکل گیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آؤ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4727

´وائل حضرمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` اس قاتل کو جس نے قتل کیا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، اسے مقتول کا ولی پکڑ کر لایا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم معاف کرو گے؟ اس نے کہا: نہیں، آپ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4808

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بارہ ہزار درہم کا فیصلہ کیا یعنی دیت میں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4786

´مجاہد` اس آیت کریمہ «كتب عليكم القصاص في القتلى الحر بالحر» تم پر قصاص فرض کیا گیا ان لوگوں کا جو مارے جائیں، آزاد کے بدلے آزاد کے سلسلہ میں کہتے ہیں: بنی اسرائیل پر صرف قصاص فرض تھا، ان پر دیت نہیں تھی، پھر اللہ تعالیٰ نے دیت کا حکم نازل ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4835

´اس سند سے بھی` عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے اسی طرح مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4753

´ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اہل ذمہ میں سے کسی کا قتل کیا تو وہ جنت کی خوشبو نہیں پائے گا، حالانکہ اس کی خوشبو ستر سال کی مسافت کی دوری سے آتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4833

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکھا: ہر قوم پر اس کی دیت ہے۔ اور کسی غلام کے لیے نہیں کہ وہ اپنے مالک کی اجازت کے بغیر کسی مسلمان کو اپنا ولاء دے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4871

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کبیرہ گناہ یہ ہیں: اللہ تعالیٰ کے ساتھ شرک کرنا، ماں باپ کی نافرمانی کرنا، کسی کو قتل کرنا اور جھوٹ بولنا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4856

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کیا تو خطبے میں فرمایا: ہر اس زخم میں جس میں ہڈی کھل جائے، دیت پانچ پانچ اونٹ ہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4756

´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دانت میں قصاص کا فیصلہ فرمایا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ کی کتاب قصاص کا حکم دیتی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4822

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` قبیلہ ہذیل کی دو عورتیں جھگڑ پڑیں، ان میں سے ایک نے دوسری کو پتھر پھینک مارا، اور کوئی ایسی بات کہی جس کا مفہوم یہ تھا کہ وہ عورت مر گئی اور اس کے پیٹ کا بچہ بھی، چنانچہ وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4715

´سہل بن ابی حثمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ان سے ان کے قبیلہ کے کچھ بڑوں نے بیان کیا کہ عبداللہ بن سہل اور محیصہ رضی اللہ عنہ تنگ حالی کی وجہ سے خیبر کی طرف نکلے، محیصہ رضی اللہ عنہ کے پاس کسی نے آ کر بتایا کہ عبداللہ بن سہل رضی اللہ عنہ مارے گئے، انہیں ایک کنویں یا چشمے میں پھینک دیا گیا ہے۔ محیصہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4810

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ذمیوں کی دیت مسلمانوں کی دیت کی آدھی ہے، اور ذمیوں سے مراد یہود و نصاریٰ ہیں ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4757

´سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اپنے غلام کو قتل کیا، اسے ہم قتل کریں گے اور جس نے اپنے غلام کا کوئی عضو کاٹا تو اس کا عضو ہم کاٹیں گے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4764

´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` یعلیٰ رضی اللہ عنہ کا ایک شخص سے جھگڑا ہو گیا ۱؎، ان میں سے ایک نے دوسرے کو دانت کاٹا، پھر ایک نے اپنا ہاتھ کھینچا تو دوسرے کا دانت نکل پڑا، وہ لوگ جھگڑا لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، آپ نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4827

´مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` دو سوکنوں میں سے ایک نے دوسری کو خیمے کی لکڑی سے مارا، تو وہ مر گئی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قاتلہ کے خاندان والوں کی جانب سے دیت ادا کیے جانے کا فیصلہ کیا اور پیٹ کے بچے کے لیے ایک «غرہ» یعنی ایک غلام یا لونڈی ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4798

´ایک صحابی سے روایت ہے کہ` فتح مکہ کے روز نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا، اور فرمایا: سنو! قتل خطا میں یعنی شبہ عمد کے طور پر کوڑے، ڈنڈے اور پتھر سے مرنے والے کی دیت سو اونٹ ہے، ان میں چالیس «ثنی» سے لے کر «بازلت» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4778

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کچھ تقسیم فرما رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص آپ پر گر پڑا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ایک لکڑی جو آپ کے پاس تھی چبھا دی، وہ شخص چیخ پڑا تو آپ نے اس سے فرمایا: آؤ، ..مکمل حدیث پڑھیئے