Hadith no 4951 Of Sunan Nisai Chapter Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems chopping off hands of thief)

Read Sunan Nisai Hadith No 4951 - Hadith No 4951 is from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief , Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4951 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4951 from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4951

Hadith No 4951
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief
Roman Name Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail
Arabic Name قطع السارق
Urdu Name چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل

Urdu Translation

´ایمن بن ام ایمن سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے اور اس وقت اس کی قیمت ایک دینار تھی۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ عَطَاءٍ ، وَمُجَاهِدٍ , عَنْ أَيْمَنَ ابْنِ أُمِّ أَيْمَنَ ، يَرْفَعُهُ ، قَالَ : " لَا تُقْطَعُ الْيَدُ إِلَّا فِي ثَمَنِ الْمِجَنِّ ، وَثَمَنُهُ يَوْمَئِذٍ دِينَارٌ " .

Your Comments/Thoughts ?

چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4896

´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` بنی مخزوم کی ایک عورت نے کچھ لوگوں (کی گواہیوں) کے ذریعہ زیورات مانگے پھر ان سے مکر گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا اور اس کا ہاتھ کاٹ دیا گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4924

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4919

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے یعنی ایک تہائی دینار، یا آدھے دینار اور اس سے زیادہ میں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4928

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں (چور کا ہاتھ) کاٹا جائے گا۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یحییٰ کی (مرفوع) روایت سے یہ (یعنی موقوف روایت) زیادہ صحیح ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4899

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے چوری کی چنانچہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی، لوگوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسامہ کے سوا کون (اس کی سفارش سے متعلق گفتگو کرنے کی) ہمت کر سکتا ہے؟ چنانچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4880

´بہز بن حکیم کے دادا معاویہ بن حیدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو ایک الزام میں قید میں رکھا، پھر اسے رہا کر دیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4877

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کی لعنت نازل ہو چوری کرنے والے پر، انڈا چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے اور رسی چراتا ہے تو اس کا ہاتھ کاٹا جاتا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4883

´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ایک چادر چرائی، وہ اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: ابو وہب! اسے میرے پاس لانے سے پہلے ہی تم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4914

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4901

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں چوری کی، ان لوگوں نے کہا: اس سلسلے میں ہم آپ سے بات نہیں کر سکتے، آپ سے صرف آپ کے محبوب اسامہ ہی بات کر سکتے۔ چنانچہ انہوں نے آپ سے اس سلسلے میں عرض کیا تو آپ نے فرمایا: مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4886

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` صفوان رضی اللہ عنہ مسجد میں سو رہے تھے، ان کی چادر ان کے سر کے نیچے تھی، کسی نے اسے چرایا تو وہ اٹھ گئے، اتنے میں آدمی جا چکا تھا، انہوں نے اسے پا لیا اور اسے پکڑ کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائے۔ آپ نے اس کے ہاتھ کاٹنے کا ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4911

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال (چرانے) میں ہاتھ کاٹا جس کی قیمت تین درہم تھی۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہی روایت صحیح اور درست ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4927

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ ایک چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4890

´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حدود کو آپس ہی میں معاف کر دو، جب حد کی کوئی چیز میرے پاس پہنچ گئی تو وہ واجب ہو گئی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4954

´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے اسی جیسی روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ڈھال کی قیمت دس درہم لگائی جاتی تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4910

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال کی چوری میں ہاتھ کاٹا، جس کی قیمت پانچ درہم تھی، راوی نے اسی طرح کہا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4951

´ایمن بن ام ایمن سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاتھ ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے اور اس وقت اس کی قیمت ایک دینار تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4976

´جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اچک کر لے جانے والے کا ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4960

´عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: ہاتھ کتنے میں کاٹا جائے گا؟ آپ نے فرمایا: درخت پر لگے پھل میں نہیں کاٹا جائے گا، لیکن جب وہ کھلیان میں پہنچا دیا جائے تو ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا جائے گا، اور نہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4909

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` زمین میں ایک حد کا نفاذ زمین والوں کے لیے چالیس دن کی بارش سے زیادہ بہتر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے