Hadith no 4985 Of Sunan Nisai Chapter Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems chopping off hands of thief)

Read Sunan Nisai Hadith No 4985 - Hadith No 4985 is from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief , Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 4985 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 4985 from Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 4985

Hadith No 4985
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Command And Problems Chopping Off Hands Of Thief
Roman Name Chour Ka Hath Kaatne Se Mutaliq Ehkaam O Masail
Arabic Name قطع السارق
Urdu Name چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل

Urdu Translation

´ابن محیریز کہتے ہیں کہ` میں نے فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کی گردن میں لٹکانے کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا: یہ سنت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چور کا ہاتھ کاٹا اور اسے اس کی گردن میں لٹکا دیا۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ , عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَلِيٍّ ، عَنْ الْحَجَّاجِ ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ ابْنِ مُحَيْرِيزٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ ، عَنْ تَعْلِيقِ يَدِ السَّارِقِ فِي عُنُقِهِ ، قَالَ : سُنَّةٌ , " قَطَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدَ سَارِقٍ وَعَلَّقَ يَدَهُ فِي عُنُقِهِ " .

Your Comments/Thoughts ?

چور کا ہاتھ کاٹنے سے متعلق احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 4937

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار میں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4936

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہاتھ کاٹتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4899

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ` ایک عورت نے چوری کی چنانچہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لائی گئی، لوگوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسامہ کے سوا کون (اس کی سفارش سے متعلق گفتگو کرنے کی) ہمت کر سکتا ہے؟ چنانچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4935

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ ڈھال کی قیمت میں کاٹا جائے گا اور ڈھال کی قیمت چوتھائی دینار ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4934

´عمرہ کہتی ہیں کہ` عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہاتھ کاٹنا چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4917

´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ابوبکر رضی اللہ عنہ کے عہد میں ایک شخص نے ایک ڈھال چرائی، اس کی قیمت پانچ درہم لگائی گئی، تو اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4949

´ایمن کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک ڈھال کی قیمت میں ہاتھ کاٹا گیا، اس وقت اس کی قیمت ایک دینار تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4894

´نافع کہتے ہیں کہ` ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں زیورات مانگ لیتی تھی، چنانچہ اس نے زیور مانگا اور اسے اکٹھا کر کے رکھ لیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس عورت کو توبہ کرنی چاہیئے اور جو کچھ اس کے پاس ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4921

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4904

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` قریش یعنی بنی مخزوم کی ایک عورت نے چوری کی، اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا گیا، کچھ لوگوں نے کہا: آپ سے اس کے بارے میں کون بات چیت کرے گا؟ لوگوں نے جواب دیا: اسامہ بن زید، چنانچہ وہ آپ کے پاس آئے اور عرض کیا تو آپ نے انہیں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4881

´ابوامیہ مخزومی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور پکڑ کر لایا گیا جس نے اقبال جرم کر لیا لیکن اس کے پاس کوئی سامان نہیں ملا، تو آپ نے اس سے فرمایا: میں نہیں سمجھتا کہ تم نے چوری کی ہے، اس نے کہا: نہیں، میں نے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4915

´انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ڈھال (چرانے) پر ہاتھ کاٹا۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: یہ غلط ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4929

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` چور کا ہاتھ چوتھائی دینار اور اس سے زیادہ میں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4882

´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ان کی چادر چرا لی، وہ اسے لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا، تو وہ بولے: اللہ کے رسول! میں نے اسے معاف کر دیا ہے، آپ نے فرمایا: ابو وہب! تم نے اسے ہمارے پاس لانے سے پہلے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4962

´عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مزینہ کے ایک آدمی نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! پہاڑ پر چرنے والے جانوروں کے (چوری ہونے کے) بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: (اگر کوئی ایسا جانور چوری کرے) تو اسے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4980

´حارث بن حاطب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا تو آپ نے فرمایا: اسے قتل کر دو، لوگوں نے کہا: اللہ کے رسول! اس نے تو چوری کی ہے؟ آپ نے فرمایا: اسے قتل کر دو۔ لوگوں ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4888

´صفوان بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک چادر ان کے سر کے نیچے سے چوری ہو گئی اور وہ مسجد نبوی میں سو رہے تھے، انہوں نے چور پکڑ لیا اور اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ نے اس کا ہاتھ کاٹنے کا حکم دیا تو صفوان رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ اس کا ہاتھ کاٹیں گے؟ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4986

´عبدالرحمٰن بن محیریز کہتے ہیں کہ` میں نے فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا چور کا ہاتھ کاٹ کر اس کی گردن میں لٹکانا سنت ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک چور لایا گیا، تو آپ نے اس کا ہاتھ کاٹا اور اس کی گردن میں لٹکا دیا۔ ابوعبدالرحمٰن مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4943

´سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ` پانچ انگلیوں یعنی ہاتھ کو نہیں کاٹا جائے گا مگر پانچ درہم میں۔ ہمام کہتے ہیں: میں عبداللہ داناج سے ملا، انہوں نے سلیمان بن یسار سے روایت کرتے ہوئے بیان کیا کہ انہوں نے کہا: پانچ کو پانچ میں ہی کاٹا جائے گا۔ یعنی ہاتھ پانچ درہم میں کاٹا جائے گا۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 4944

´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` حجفہ یا ترس یعنی ڈھال سے کم میں ہاتھ نہیں کاٹا جائے گا۔ ان میں سے ہر ایک چیز قیمت والی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے