Hadith no 5151 Of Sunan Nisai Chapter Zaib O Zeenat Aur Araish Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Adornment and Ornaments)
Read Sunan Nisai Hadith No 5151 - Hadith No 5151 is from Command And Problems Related To Adornment And Ornaments , Zaib O Zeenat Aur Araish Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5151 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Adornment And Ornaments briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5151 from Command And Problems Related To Adornment And Ornaments in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5151
| Hadith No | 5151 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Adornment And Ornaments |
| Roman Name | Zaib O Zeenat Aur Araish Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الزينة من السنن |
| Urdu Name | زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سونا اور ریشم میری امت کی عورتوں کے لیے حلال اور مردوں کے لیے حرام ہیں“۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ الدِّرْهَمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، عَنْ سَعِيدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " أُحِلَّ الذَّهَبُ وَالْحَرِيرُ لِإِنَاثِ أُمَّتِي ، وَحُرِّمَ عَلَى ذُكُورِهَا " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5151 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
زیب و زینت اور آرائش کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5152
´معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشم اور سونا پہننے سے منع فرمایا مگر جب «مقطع» یعنی تھوڑا اور معمولی ہو (یا ٹکڑے ٹکڑے ہو) ۱؎۔ (ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں:) عبدالوہاب ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5095
´معاویہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فریب کاری (یعنی اپنے بالوں میں دوسرے بال جوڑنے) سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5178
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے کے استعمال سے اور اس بات سے کہ میں رکوع میں قرآن پڑھوں۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5182
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کے لباس، ریشمی کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5167
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا“ اور اسے پھینک دی تو ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5146
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونے کی پازیب پہنے دیکھا، تو فرمایا: ”میں تمہیں اس سے بہتر چیز بتاتا ہوں، تم اسے اتار دو اور چاندی کی پازیب بنا لو، پھر انہیں زعفران سے رنگ کر پیلا کر لو، یہ بہتر ہےمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5224
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اس گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے، جس میں گھنگھرو یا گھنٹہ ہو، اور نہ فرشتے ایسے قافلوں کے ساتھ چلتے ہیں جن کے ساتھ گھنٹی ہو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5080
´ابوذر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور «کتم» ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5134
´زینب ثقفیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم میں جو کوئی عورت مسجد جائے تو خوشبو نہ لگائے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5081
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سب سے بہتر چیز جس سے تم بڑھاپے کا رنگ بدلو مہندی اور «کتم» ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5195
´ابوادریس خولانی سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھا پھر آگے اسی طرح بیان کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5053
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اللہ تعالیٰ نے «قزع» (سر کے کچھ بال منڈانے اور کچھ رکھ چھوڑنے) سے منع کیا ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5089
´قتادہ کہتے ہیں کہ` انہوں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب لگایا تھا؟ کہا: آپ کو اس کی حاجت نہ تھی، کیونکہ صرف تھوڑی سی سفیدی کان کے پاس تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5175
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے میرے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں سے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا، بلکہ مجھے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی لباس پہننے سے، زرد رنگ سے جو چمکیلا اور لال ہو، اور رکوع و سجدے کی حالت ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5206
´علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے داہنے ہاتھ میں پہنتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5050
´زید بن ارقم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جس نے مونچھیں نہیں کاٹیں وہ ہم میں سے نہیں ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5049
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ڈاڑھیاں بڑھاؤ اور مونچھیں کترو“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5105
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:` ”سود کھانے والا، کھلانے والا، اور اس کا لکھنے والا ۱؎ جب کہ وہ اسے جانتا ہو (کہ یہ حرام ہے) اور خوبصورتی کے لیے گودنے اور گودوانے والی عورتیں، صدقے کو روکنے والا اور ہجرت کے بعد لوٹ کر اعرابی (دیہاتی) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5123
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، وہ خلوق میں لتھڑا ہوا تھا تو اس سے آپ نے فرمایا: ”جاؤ اور اسے دھو ڈالو“، پھر وہ آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا ”: ”جاؤ اسے دھو ڈالومکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5210
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکلے اور آپ نے چاندی ایک چھلا بنوایا تھا۔ آپ نے فرمایا: ”جو اس طرح کا چھلا بنوانا چاہے تو بنوا لے، البتہ جو کچھ اس پر نقش ہے اسے نقش نہ کرائے“۔مکمل حدیث پڑھیئے