Hadith no 5254 Of Sunan Nisai Chapter Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Adornment)
Read Sunan Nisai Hadith No 5254 - Hadith No 5254 is from Command And Problems Related To Adornment , Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5254 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Adornment briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5254 from Command And Problems Related To Adornment in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5254
| Hadith No | 5254 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Adornment |
| Roman Name | Zeenat O Araish Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الزاينة (من المجتبى) |
| Urdu Name | زینت اور آرائش کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` چہرہ کے روئیں اکھاڑنے والی اور دانتوں کو کشادہ کرنے والی عورتوں پر اللہ نے لعنت فرمائی ہے، کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ : " لَعَنَ اللَّهُ الْمُتَنَمِّصَاتِ ، وَالْمُتَفَلِّجَاتِ " , أَلَا أَلْعَنُ مَنْ لَعَنَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5254 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
زینت اور آرائش کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5229
´عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آل جعفر کو یہ کہہ کر کہ آپ ان کے پاس آئیں گے تین روز تک (رونے اور غم منانے کی) اجازت دی ۱؎، پھر آپ ان کے پاس آئے اور فرمایا: ”آج کے بعد میرے بھائی پر مت روؤمکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5342
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اشتمال صماء سے اور ایک ہی کپڑے میں احتباء سے کہ شرمگاہ پر کچھ نہ ہو منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5355
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` ہمارے پاس ایک پردہ تھا جس پر چڑیا کی شکل بنی ہوئی تھی جب کوئی آنے والا آتا تو وہ ٹھیک سامنے پڑتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! اسے بدل دو، اس لیے کہ جب میں اندر آتا ہوں اور اسے دیکھتا ہوں تو دنیا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5237
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے بال مونڈھوں تک رکھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5312
´انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالرحمٰن بن عوف اور زبیر بن عوام رضی اللہ عنہما کو کھجلی کی وجہ سے جو انہیں ہو گئی تھی ریشم کی قمیص (پہننے) کی اجازت دی ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5320
´علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی سے، ریشمی کپڑوں سے، زعفرانی رنگ کے لباس سے، اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5301
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ` عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو دیکھا بازار میں استبرق کی چادر بک رہی ہے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! اسے خرید لیجئے اور اسے جمعہ کے دن اور جب کوئی وفد آپ کے پاس آئے تو پہنئے۔ آپ نے فرمایا: ”یہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5359
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، میں نے ایک پردہ لٹکا رکھا تھا جس پر تصاویر تھیں، چنانچہ جب آپ نے اسے دیکھا تو آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا، پھر آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا: ”قیامت کے روز سب سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5306
´ثابت کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو سنا وہ منبر پر خطبہ دیتے ہوئے کہہ رہے تھے: محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں اسے ہرگز نہیں پہن سکے گا“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5241
´عبید نامی ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم «ارفاہ» (بہت زیادہ عیش میں پڑ جانے) سے منع فرماتے تھے۔ عبداللہ بن بریدہ سے پوچھا گیا: «ارفاہ» کیا ہے؟ کہا: «ارفاہ» میں مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5317
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا سب سے زیادہ پسندیدہ کپڑا یمن کی سوتی چادر تھی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5232
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قزع (کچھ بال مونڈنے اور کچھ چھوڑ دینے) سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5268
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` مجھے لال کپڑے، سونے کی انگوٹھی اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے منع کیا گیا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5356
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میرے گھر میں ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں ۱؎، چنانچہ میں نے اسے گھر کے ایک روشندان میں لٹکا دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے، پھر آپ نے فرمایا: ”عائشہ! ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5335
´ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگ ہیں، جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہ کرے گا، نہ انہیں (گناہوں سے) پاک کرے گا، اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے: کچھ دے کر حد سے زیادہ احسان جتانے والا، (ٹخنے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5368
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری اوڑھنے کی چادر میں نماز نہیں پڑھتے تھے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5349
´ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویر (مجسمہ)“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5252
´اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! میری ایک بیٹی نئی نویلی دلہن ہے، اسے ایک بیماری ہو گئی ہے کہ اس کے بال جھڑ رہے ہیں اگر میں اس کے بال جوڑوا دوں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپ نے فرمایا: ”بال ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5315
´عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` انہوں نے دیباج کی اجازت صرف چار انگلی تک دی گئی ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5366
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”لوگوں میں سے سب سے زیادہ سخت عذاب والے تصویر بنانے والے لوگ ہیں“۔مکمل حدیث پڑھیئے