Hadith no 5566 Of Sunan Nisai Chapter Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Drinks)
Read Sunan Nisai Hadith No 5566 - Hadith No 5566 is from Command And Problems Related To Drinks , Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5566 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Drinks briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5566 from Command And Problems Related To Drinks in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5566
| Hadith No | 5566 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Drinks |
| Roman Name | Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الأشربة |
| Urdu Name | مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوادریس کہتے ہیں کہ` میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر تھا ان کے پاس ایسی ادھ کچی کھجور لائی گئی جو ایک طرف سے پک رہی تھی، وہ اس میں سے اسے (پکے ہوئے حصے کو) کاٹ کر پھینکنے لگے۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ ، قَالَ : شَهِدْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ : " أُتِيَ بِبُسْرٍ مُذَنِّبٍ فَجَعَلَ يَقْطَعُهُ مِنْهُ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5566 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5760
´ابن شبرمہ کہتے ہیں کہ` طلحہ رضی اللہ عنہ نے کوفہ والوں سے کہا: نبیذ میں فتنہ ہے اس میں چھوٹا بڑا ہو جاتا ہے اور بڑا بوڑھا ہو جاتا ہے، وہ (ابن شبرمہ) کہتے ہیں: اور جب کسی شادی کا ولیمہ ہوتا تو طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہما دودھ اور شہد پلاتے۔ طلحہ رضی اللہ عنہ سے کہا گیا: آپ نبیذ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5642
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5609
´ابوجویریہ کہتے ہیں کہ` میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا: ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، (یا آپ نے اس کا حکم پہلے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5633
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی اور روغنی برتن میں نبیذ بنانے سے روکا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5624
´ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ (شیبانی کہتے ہیں) میں نے کہا: اور سفید؟ (برتن سے) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5578
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی چیز خمر ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5617
´طاؤس کہتے ہیں کہ` ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں، طاؤس کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اسے میں نے ان سے (ابن عمر سے) سنا ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5591
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5665
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی نشہ میں مست ہو جائے تو اسے کوڑے لگاؤ، پھر اگر مست ہو تو کوڑے لگاؤ، اگر پھر بھی مست ہو تو پھر اسے کوڑے لگاؤ“، پھر چوتھی مرتبہ کے بارے میں فرمایا: ”اس ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5682
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` شراب پیو، لیکن (اس حد تک کہ) مست نہ ہو جاؤ۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ بھی ثابت نہیں ہے اور قرصافہ یہ کون ہے؟ ہمیں نہیں معلوم اور عائشہ رضی اللہ عنہا سے منقول جو مشہور بات ہے وہ اس کے برعکس ہے جو قرصافہ نے ان ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5654
´بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانی کے گوشت (ذخیرہ کرنے) سے روکا تھا، لیکن اب تم اسے رکھ چھوڑو اور ذخیرہ کرو، اور جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے کرے، اس لیے کہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5713
´نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”حلال واضح ہے، اور حرام (بھی) واضح ہے، ان کے درمیان شبہ والی کچھ چیزیں ہیں ۱؎، میں تم سے ایک مثال بیان کرتا ہوں: اللہ تعالیٰ نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5731
´مکحول کہتے ہیں:` ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5758
´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` لوگوں نے کئی مشروبات ایجاد کر لی ہیں، مجھے نہیں معلوم وہ کیا کیا ہیں۔ لیکن میرا مشروب کوئی بیس سال (یا کہا: چالیس سال) سے سوائے پانی اور ستو کے کچھ نہیں اور نبیذ کا ذکر نہیں کیا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5580
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5742
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کو کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی، وہ مشکیزے میں رکھی جاتی پھر آپ اسے اس دن، دوسرے دن اور اس کے بعد کے (تیسرے) دن پیتے، جب تیسرے دن کا آخری وقت ہوتا تو آپ اسے (کسی کو) ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5558
´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگور اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا نیز ادھ کچی اور سوکھی کھجور ایک ساتھ ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5708
´ابورافع سے روایت ہے کہ` عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے کہا: جب تمہیں نبیذ میں تیزی آ جانے کا اندیشہ ہو، تو اسے پانی ملا کر ختم کر دو، عبداللہ (راوی) کہتے ہیں: اس سے پہلے کہ اس میں تیزی آ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5586
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے اور ہر نشہ لانے والی چیز خمر (شراب) ہے“۔ حسین کہتے ہیں: امام احمد نے کہا: یہ صحیح حدیث ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5728
´بشیر بن مہاجر کہتے ہیں کہ` میں نے حسن (حسن بصری) سے پوچھا: شیرہ (رس) کس قدر پکایا جائے۔ انہوں نے کہا: اس وقت تک پکاؤ کہ اس کا دو تہائی جل جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے