Hadith no 5734 Of Sunan Nisai Chapter Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail (Command and Problems Related to Drinks)
Read Sunan Nisai Hadith No 5734 - Hadith No 5734 is from Command And Problems Related To Drinks , Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 5734 of Imam Nasai covers the topic of Command And Problems Related To Drinks briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 5734 from Command And Problems Related To Drinks in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 5734
| Hadith No | 5734 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Command And Problems Related To Drinks |
| Roman Name | Mashroobat Se Mutaliq Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | الأشربة |
| Urdu Name | مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` شیرہ (رس) پیو، جب تک کہ اس میں جھاگ نہ آ جائے۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا سُوَيْدُ , قَالَ : أَنْبَأَنَا عَبْدُ اللَّهِ , عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ , قَالَ أَخْبَرَنِي عُقَيْلٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ , قَالَ : " اشْرَبْ الْعَصِيرَ مَا لَمْ يُزْبِدْ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 5734 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
مشروبات-پینے والی چیزوں، کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 5606
´ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں؟ آپ نے فرمایا: ”وہ کیا کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: «بتع» ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5709
´سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ` ثقیف کے لوگوں نے عمر رضی اللہ عنہ کے پاس ایک مشروب رکھا، انہوں نے منگایا اور جب اسے اپنے منہ سے قریب کیا تو اسے ناپسند کیا اور اسے منگا کر پانی سے اس کی تیزی ختم کی، اور کہا اسی طرح تم بھی کیا کرو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5560
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` ادھ کچی کھجور تنہا بھی حرام اور سوکھی کھجور کے ساتھ ملا کر بھی حرام ہے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5544
´انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں انصار کے ایک قبیلے میں ابوطلحہ، ابی بن کعب اور ابودجانہ رضی اللہ عنہم کو شراب پلا رہا تھا، اتنے میں ہمارے پاس ایک شخص نے آ کر کہا: خبر ہے! شراب کی حرمت نازل ہوئی ہے، یہ سن کر ہم لوگ باز آ گئے۔ اور اس وقت شراب فضیخ ہوتی تھی جو گدر (ادھ کچی) اور سوکھی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5581
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں نے عمر رضی اللہ عنہ کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا: لوگو! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی: انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5602
´ابن سیرین کہتے ہیں کہ` ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5592
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، روغنی برتن، لکڑی کے برتن اور ہرے رنگ کے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا، اور فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5745
´عبداللہ بن المبارک کہتے ہیں کہ` میں نے سفیان سے سنا: ان سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا گیا؟ انہوں نے کہا: شام کو بھگو دو اور صبح کو پیو۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5628
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی سے منع فرمایا۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5593
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن میں نبیذ نہ بناؤ، اور (فرمایا:) ”ہر نشہ لانے والی شے حرام ہے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5659
´جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: ”تب تو نہیں“ ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5580
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` نشہ حرام ہے اور بہترین روزی حلال ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5739
´فیروز دیلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہمارے انگور کے باغات ہیں ہم ان کا کیا کریں؟ آپ نے فرمایا: ”ان کا منقیٰ اور کشمش بنا لو“، ہم نے عرض کیا: پھر منقے اور کشمش کا کیا کریں، آپ نے فرمایا: ”صبح کو بھگاؤ اور شام کو پی لو، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5637
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی برتن اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5636
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھ کے برتن، کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5660
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` «اسراء» (معراج) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5623
´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا، ان سے «جر» کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے: اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ہے، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا۔ چنانچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ ابن ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5754
´ابواسامہ کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن مبارک کو کہتے ہوئے سنا: میں نے کسی سے نشہ لانے والی چیز کی رخصت صحیح روایت کے ساتھ نہیں سنی سوائے ابراہیم نخعی کے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5748
´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` انہوں نے نبیذ کے بارے میں کہا: نبیذ کی شراب اس کی تل چھٹ ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 5725
´سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ` ایک اعرابی نے ان سے اس مشروب کے بارے میں پوچھا جو پکا کر آدھا رہ گیا ہو، انہوں نے کہا: نہیں، جب تک دو تہائی جل نہ جائے اور ایک تہائی باقی رہ جائے۔مکمل حدیث پڑھیئے