Hadith no 685 Of Sunan Nisai Chapter Azaan Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to Call of Prayer)

Read Sunan Nisai Hadith No 685 - Hadith No 685 is from Commands And Problems Related To Call Of Prayer , Azaan Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 685 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Call Of Prayer briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 685 from Commands And Problems Related To Call Of Prayer in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.

سنن نسائی - حدیث نمبر 685

Hadith No 685
Book Name Sunan Nisai
Book Writer Imam Nasai
Writer Death 303 ھ
Chapter Name Commands And Problems Related To Call Of Prayer
Roman Name Azaan Ke Ehkaam O Masail
Arabic Name الأذان
Urdu Name اذان کے احکام و مسائل

Urdu Translation

´ابوالشعثاء کہتے ہیں کہ` ایک شخص نماز کی اذان ہو جانے کے بعد مسجد سے باہر نکلا، تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہا: اس شخص نے ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی ہے۔

Hadith in Arabic

أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ حَكِيمٍ ، قال : حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ ، عَنْ أَبِي عُمَيْسٍ ، قال : أَخْبَرَنَا أَبُو صَخْرَةَ ، عَنْ أَبِي الشَّعْثَاءِ ، قال : خَرَجَ رَجُلٌ مِنَ الْمَسْجِدِ بَعْدَ مَا نُودِيَ بِالصَّلَاةِ ، فَقَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : " أَمَّا هَذَا فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .

Your Comments/Thoughts ?

اذان کے احکام و مسائل سے مزید احادیث

حدیث نمبر 660

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مزدلفہ میں ایک اقامت سے نماز پڑھی۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 647

´براء بن عازب رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ پہلی صف والوں پر صلاۃ یعنی رحمت بھیجتا ہے اور فرشتے ان کے لیے صلاۃ بھیجتے یعنی ان کے حق میں دعا کرتے ہیں، اور مؤذن کو جہاں تک اس کی آواز پہنچتی ہے بخش دیا جاتا ہے، ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 671

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب نماز کے لیے اذان دی جاتی ہے تو شیطان گوز مارتا ہوا ۱؎ پیٹھ پھیر کر بھاگتا ہے کہ اذان (کی آواز) نہ سنے، پھر جب اذان ہو چکتی ہے تو واپس لوٹ آتا ہے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 648

´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اذان دیتا تھا، اور میں فجر کی پہلی اذان ۲؎ میں کہتا تھا: «حى على الفلاح، الصلاة خير من النوم، الصلاة خير من النوم، اللہ أكبر اللہ أكبر، لا إله إلا اللہ‏» مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 675

´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے کہ بلال رضی اللہ عنہ کھڑے ہو کر اذان دینے لگے، جب وہ خاموش ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے یقین کے ساتھ اس طرح کہا، وہ جنت میں داخل ہو گامکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 642

´عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات رہتی ہے تبھی اذان دے دیتے ہیں تاکہ سونے والوں کو جگا دیں، اور تہجد پڑھنے والوں کو (سحری کھانے کے لیے) گھر لوٹا دیں، اور وہ اس طرح نہیں کرتے یعنی صبح ہونے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 682

´عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہر دو اذان ۱؎ کے درمیان ایک نماز ہے، ہر دو اذان کے درمیان ایک نماز ہے، ہر دو اذان کے درمیان ایک نماز ہے، جو چاہے اس کے لیے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 670

´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اور میرے ایک ساتھی سے فرمایا: جب نماز کا وقت آ جائے تو تم دونوں اذان دو، پھر دونوں اقامت کہو، پھر تم دونوں میں سے کوئی ایک امامت کرے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 669

´جامع مسجد کے مؤذن ابو مثنیٰ کہتے ہیں کہ` میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے اذان کے متعلق پوچھا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اذان دوہری اور اقامت اکہری ہوتی تھی، البتہ جب آپ «قد قامت الصلاة» کہتے تو اسے دو بار کہتے، چنانچہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 651

´اسود کہتے ہیں کہ` بلال رضی اللہ عنہ کی اذان کے آخری کلمات یہ تھے «اللہ أكبر اللہ أكبر، لا إله إلا اللہ» ۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 678

´علقمہ بن وقاص کہتے ہیں کہ` میں معاویہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھا کہ ان کے مؤذن نے اذان دی، تو آپ ویسے ہی کہتے رہے جیسے مؤذن کہہ رہا تھا یہاں تک کہ جب اس نے «حى على الصلاة» کہا تو انہوں نے: «لا حول ولا قوة إلا باللہ» کہا، پھر جب اس نے «حى على الفلاح» ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 653

´ابو محذورہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` اذان کا آخری کلمہ «لا إله إلا اللہ» ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 674

´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اذان سنو تو ویسے ہی کہو جیسا مؤذن کہتا ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 634

´ابومحذورہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم حنین سے نکلے تو میں (بھی) نکلا، میں اہل مکہ کا دسواں شخص تھا، ہم انہیں تلاش کر رہے تھے تو ہم نے انہیں نماز کے لیے اذان دیتے ہوئے سنا، تو ہم بھی اذان دینے (اور) ان کا مذاق اڑانے ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 637

´ایوب کہتے ہیں کہ` ابوقلابہ نے مجھ سے کہا کہ عمرو بن سلمہ زندہ ہیں تم ان سے مل کیوں نہیں لیتے، (کہ براہ راست ان سے یہ حدیث سن لو) تو میں عمرو بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے ملا، اور میں نے ان سے جا کر پوچھا تو انہوں نے کہا: جب فتح (مکہ) کا واقعہ پیش آیا، تو ہر قبیلہ نے اسلام ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 649

´اس سند سے بھی` سفیان سے اسی جیسی حدیث مروی ہے۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 638

´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلال رات ہی میں اذان دیتے ہیں تو تم لوگ کھاؤ پیو ۱؎ یہاں تک کہ (عبداللہ) ابن ام مکتوم اذان دیں۔مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 635

´مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` میں اور میرے ایک چچا زاد بھائی دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے (دوسری بار انہوں نے کہا کہ میں اور میرے ایک ساتھی دونوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے) تو آپ صلی اللہ علیہ ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 658

´سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ` ہم ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ مزدلفہ میں تھے، تو انہوں نے اذان دی پھر اقامت کہی، اور ہمیں مغرب پڑھائی، پھر کہا: عشاء بھی پڑھ لی جائے، پھر انہوں نے عشاء دو رکعت پڑھائی، میں نے کہا: یہ کیسی نماز ہے؟ تو انہوں نے جواب دیا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ..مکمل حدیث پڑھیئے

حدیث نمبر 654

´عمرو بن اوس کہتے ہیں کہ` ہمیں قبیلہ ثقیف کے ایک شخص نے خبر دی کہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی کو سفر میں بارش کی رات میں «حى على الصلاة، حى على الفلاح، صلوا في رحالكم» نماز کے لیے آؤ، فلاح (کامیابی) کے لیے آؤ، ..مکمل حدیث پڑھیئے