Hadith no 1624 Of Sunan Nisai Chapter Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail (Commands and Problems related to optional and late night prayers)
Read Sunan Nisai Hadith No 1624 - Hadith No 1624 is from Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers , Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail Chapter in the Sunan Nisai Hadees Book, which is written by Imam Nasai. Hadith # 1624 of Imam Nasai covers the topic of Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers briefly in Sunan Nisai. You can read Hadith No 1624 from Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers in Urdu, Arabic and English Text with pdf download.
سنن نسائی - حدیث نمبر 1624
| Hadith No | 1624 |
|---|---|
| Book Name | Sunan Nisai |
| Book Writer | Imam Nasai |
| Writer Death | 303 ھ |
| Chapter Name | Commands And Problems Related To Optional And Late Night Prayers |
| Roman Name | Tahajud-Qayam Ul Lail, Aur Din May Nafl Namazon Ke Ehkaam O Masail |
| Arabic Name | قيام الليل وتطوع النهار |
| Urdu Name | تہجد-قیام اللیل، اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل |
Urdu Translation
´ابوسنان ابوحصین سے وہ ابووائل شقیق بن سلمہ سے روایت کرتے ہیں کہ` حذیفہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جب ہم رات میں بیدار ہوتے تو ہمیں مسواک کرنے کا حکم دیا جاتا تھا۔
Hadith in Arabic
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ ، عَنْ أَبِي حَصِينٍ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ حُذَيْفَةَ ، قال : " كُنَّا نُؤْمَرُ بِالسِّوَاكِ إِذَا قُمْنَا مِنَ اللَّيْلِ " .
- Previous Hadith
- Hadith No. 1624 of 5760
- Next Hadith
Your Comments/Thoughts ?
تہجد-قیام اللیل، اور دن میں نفل نمازوں کے احکام و مسائل سے مزید احادیث
حدیث نمبر 1659
´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی بیٹھ کر نفل پڑھتے نہیں دیکھا یہاں تک کہ اپنی وفات سے ایک سال قبل آپ بیٹھ کر نماز پڑھنے لگے تھے، آپ سورت پڑھتے تو اتنا ٹھہر ٹھہر کر پڑھتے کہ وہ طویل سے طویل تر ہو جاتی۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1788
´ابو الدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بستر پر آئے، اور وہ رات میں قیام کی نیت رکھتا ہو، پھر اس کی دونوں آنکھیں اس پر غالب آ جائیں یہاں تک کہ صبح ہو جائے تو اس کے لیے اس کی نیت کا ثواب لکھا جائے گا، اور اس کی نیند اس کے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1772
´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ` جب فجر کی اذان کہہ دی جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح کی نماز سے پہلے دو سجدے کرتے ۱؎۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1726
´ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو نو رکعتیں پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1646
´ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ کے دونوں پاؤں پھٹ جاتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1654
´ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال نہیں ہوا یہاں تک کہ آپ کی بیشتر نمازیں بیٹھ کر ہونے لگیں سوائے فرض نماز کے۔ شعبہ اور سفیان نے یونس بن شریک کی مخالفت کی ہے، ان دونوں نے اسے ابواسحاق سے اور ابواسحاق نے ابوسلمہ سے اور ابوسلمہ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1736
´عبدالرحمٰن بن ابزیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر میں «سبح اسم ربك الأعلى»، «قل يا أيها الكافرون» اور «قل هو اللہ أحد» پڑھتے تھے۔ نیز محمد بن جحادہ نے اسے زبید سے روایت کیا ہے، اور انہوں ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1759
´ابراہیم بن محمد سے روایت ہے کہ` انہوں نے اپنے والد کو بیان کرتے سنا کہ انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر سے پہلے کی چار رکعتیں، اور فجر سے پہلے کی دو رکعتیں نہیں چھوڑتے تھے۔ ابو عبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1780
´ام المؤمنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` جب فجر روشن ہو جاتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعتیں پڑھتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1695
´عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ` ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے رات کی نماز (تہجد) کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”رات کی نماز (تہجد) دو دو رکعت ہے، اور تم میں سے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1634
´حماد بن سلمہ کہتے ہیں ہمیں ثابت اور سلیمان تیمی نے خبر دی ہے وہ دونوں انس رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں موسیٰ علیہ السلام کی قبر پر سے گزرا اور وہ اپنی قبر میں نماز پڑھ رہے تھے“۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1701
´ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کی پہلی رکعت میں «سبح اسم ربك الأعلى» دوسری رکعت میں «قل يا أيها الكافرون» اور تیسری میں «قل هو اللہ أحد» پڑھتے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1818
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا روایت کرتی ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ظہر سے پہلے چار رکعتیں اور اس کے بعد چار پڑھیں، اسے آگ نہیں چھوئے گی۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں: یہ غلط ہے ۱؎، صحیح مروان کی حدیث ہے مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1612
´علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اور فاطمہ کو (دروازہ کھٹکھٹا کر) بیدار کیا، اور فرمایا: ”کیا تم نماز نہیں پڑھو گے؟“ تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہماری جانیں تو اللہ کے ہاتھ ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1799
´ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ` میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے ایک دن میں بارہ رکعتیں پڑھیں، اللہ عزوجل اس کے لیے جنت میں ایک گھر بنائے گا“۔ ابوعبدالرحمٰن (نسائی) کہتے ہیں کہ عطا نے ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1661
´عمران بن حصین رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ` میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیٹھ کر نماز پڑھنے والے شخص کے بارے میں پوچھا: تو آپ نے فرمایا: ”جس نے کھڑے ہو کر نماز پڑھی وہ سب سے افضل ہے، اور جس نے بیٹھ کر نماز پڑھی تو اسے کھڑے ہو کر پڑھنے والے کی نماز کا آدھا ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1705
´عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ` نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات کو اٹھے اور مسواک کی، پھر دو رکعت نماز پڑھی، پھر سو گئے، (دوبارہ) آپ پھر اٹھے، اور مسواک کی، پھر وضو کیا، اور دو رکعت نماز پڑھی یہاں تک کہ آپ نے چھ رکعتیں پڑھیں، پھر تین رکعتیں وتر کی ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1813
´حسان بن عطیہ کہتے ہیں کہ` جب عنبسہ کی موت کا وقت آیا تو وہ تکلیف سے پیچ و تاب کھانے لگے تو ان سے کچھ پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: سنو! میں نے ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کو سنا وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے واسطہ سے بیان کر رہی تھیں کہ آپ نے فرمایا ہے: ”جس ..مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1640
´مسروق کہتے ہیں کہ` ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب (رمضان کا آخری) عشرہ ہوتا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شب بیداری فرماتے، اور اپنے اہل و عیال کو بیدار کرتے، اور (عبادت کے لیے) کمر بستہ ہو جاتے تھے۔مکمل حدیث پڑھیئے
حدیث نمبر 1684
´ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ` رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے وتر کے بارے میں پوچھا گیا، تو آپ نے فرمایا: ”وتر صبح ہونے (فجر نکلنے) سے پہلے پڑھو“۔مکمل حدیث پڑھیئے