گانٹھی ہے اس نے دوستی اک پیش امام سے

گانٹھی ہے اس نے دوستی اک پیش امام سے

عادلؔ اٹھا لو ہاتھ دعا و سلام سے

پانی نے راستہ نہ دیا جان بوجھ کر

غوطے لگائے پھر بھی رہے تشنہ کام سے

میں اس گلی سے سر کو جھکائے گزر گیا

چلغوزے پھینکتی رہی وہ مجھ پہ بام سے

وہ کون تھا جو دن کے اجالے میں کھو گیا

یہ چاند کس کو ڈھونڈنے نکلا ہے شام سے

کونے میں بادشاہ پڑا اونگھتا رہا

ٹیبل پہ رات کٹ گئی بیگم غلام سے

نشہ سا ڈولتا ہے ترے انگ انگ پر

جیسے ابھی بھگو کے نکالا ہو جام سے

(866) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

GanThi Hai Usne Dosti Ek Pesh-imam Se In Urdu By Famous Poet Adil Mansuri. GanThi Hai Usne Dosti Ek Pesh-imam Se is written by Adil Mansuri. Enjoy reading GanThi Hai Usne Dosti Ek Pesh-imam Se Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Adil Mansuri. Free Dowlonad GanThi Hai Usne Dosti Ek Pesh-imam Se by Adil Mansuri in PDF.