طوفان ابر و باد سے ہر سو نمی بھی ہے

طوفان ابر و باد سے ہر سو نمی بھی ہے

پیڑوں کے ٹوٹنے کا سماں دیدنی بھی ہے

ارزاں ہے اپنے شہر میں پانی کی طرح خوں

ورنہ وفا کا خون بڑا قیمتی بھی ہے

یارو شگفت گل کی صدا پر چلے چلو

دشت جنوں کے موڑ پہ کچھ روشنی بھی ہے

ٹوٹے ہوئے مکاں ہیں مگر چاند سے مکیں

اس شہر آرزو میں اک ایسی گلی بھی ہے

بیگانہ وار گزری چلی جا رہی ہے زیست

مڑ مڑ کے دوستوں کی طرح دیکھتی بھی ہے

اخترؔ گزرتے لمحوں کی آہٹ پہ یوں نہ چونک

اس ماتمی جلوس میں اک زندگی بھی ہے

(801) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tufan-e-abr-o-baad Se Har-su Nami Bhi Hai In Urdu By Famous Poet Akhtar Hoshiyarpuri. Tufan-e-abr-o-baad Se Har-su Nami Bhi Hai is written by Akhtar Hoshiyarpuri. Enjoy reading Tufan-e-abr-o-baad Se Har-su Nami Bhi Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Akhtar Hoshiyarpuri. Free Dowlonad Tufan-e-abr-o-baad Se Har-su Nami Bhi Hai by Akhtar Hoshiyarpuri in PDF.