دیکھ کوہ نارسا بن کر بھرم رکھا ترا

دیکھ کوہ نارسا بن کر بھرم رکھا ترا

میں کہ تھا اک ذرۂ بیتاب اے صحرا ترا

کون ساقی کیسا پیمانہ کہاں صہبائے تیز

آبرو یوں رہ گئی ہے سر میں تھا سودا ترا

سب گریباں سی رہے ہیں صحن گل میں بیٹھ کر

کون اب صحرا کو جائے، ہے کہاں چرچا ترا

اب عناصر میں توازن ڈھونڈنے جائیں کہاں

ہم جسے ہم راز سمجھے پاسباں نکلا ترا

بند دروازے کئے بیٹھے ہیں اب اہل جنوں

تختیاں ناموں کی پڑھ کر کیا کرے رسوا ترا

داد تو اہل مروت دے گئے راحت تجھے

شعر بھی ان کو نظر آیا کوئی اچھا ترا

(683) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dekh Koh-e-na-rasa Ban Kar Bharam Rakkha Tera In Urdu By Famous Poet Ameen Rahat Chugtai. Dekh Koh-e-na-rasa Ban Kar Bharam Rakkha Tera is written by Ameen Rahat Chugtai. Enjoy reading Dekh Koh-e-na-rasa Ban Kar Bharam Rakkha Tera Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ameen Rahat Chugtai. Free Dowlonad Dekh Koh-e-na-rasa Ban Kar Bharam Rakkha Tera by Ameen Rahat Chugtai in PDF.