کیا بتائیں کہاں کہاں تھے پھول

کیا بتائیں کہاں کہاں تھے پھول

خاک اڑتی ہے اب جہاں تھے پھول

بھیگی بھیگی سی دیکھ کر کلیاں

مسکرائے جہاں جہاں تھے پھول

دل میں گلشن کھلا گئے کیا کیا

یوں تو دو دن کے میہماں تھے پھول

جب خزاں آئی جاں پہ کھیل گئے

محرم جہد بے کراں تھے پھول

جس نے توڑا اسی کو رنج ہوا

مثل پیمانۂ مغاں تھے پھول

دن کی ظلمت نصیب بستی میں

راہگیروں کی کہکشاں تھے پھول

(602) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kya Bataen Kahan Kahan The Phul In Urdu By Famous Poet Ameen Rahat Chugtai. Kya Bataen Kahan Kahan The Phul is written by Ameen Rahat Chugtai. Enjoy reading Kya Bataen Kahan Kahan The Phul Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ameen Rahat Chugtai. Free Dowlonad Kya Bataen Kahan Kahan The Phul by Ameen Rahat Chugtai in PDF.