حساب جاں!!

اے میرے صفر صفر صفر۔۔۔۔۔!

دائیں نہیں بائیں لیٹو

نفی اثبات کے اس وصال میں

تمہاری اکائی تو میں ہوں!

کہو۔۔ میں تمہیں کون سی رفاقت سے ضرب دوں

کہ میری روح اور بدن پر رواں رواں پورے آ جاؤ

تمہیں کون سے ہندسے پر تقسیم کروں؟

کہ تنہائی جس کے مساوی نہ آئے!

نفی اثبات کے اس وصال میں

اس سے پہلے کہ ہم اپنے دائروں کو توڑ کر باہر نکلیں!

ہمیں اپنے بچھڑے ہوئے لمس کو قوس بنا کر

اپنے کناروں کو جوڑ لینا چاہیئے!

(1005) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Hisab-e-jaan!! In Urdu By Famous Poet Anjum Saleemi. Hisab-e-jaan!! is written by Anjum Saleemi. Enjoy reading Hisab-e-jaan!! Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Anjum Saleemi. Free Dowlonad Hisab-e-jaan!! by Anjum Saleemi in PDF.