متاع شوق تو ہے درد روزگار تو ہے

متاع شوق تو ہے درد روزگار تو ہے

اگر بہار نہیں عشرت بہار تو ہے

ادائے چاک گریباں سے با خبر نہ سہی

جنون شوق کو فردا کا اعتبار تو ہے

ترس رہے ہیں دل و جاں جو رنگ و بو کے لئے

مرے نصیب میں اک دشت انتظار تو ہے

کہاں نصیب ہوس کو جنوں کی آرائش

لہو لہو ہے گریبان تار تار تو ہے

ان آبلوں کو حقارت سے دیکھنے والے

ان آبلوں سے چمن کا ترے وقار تو ہے

ہزار طرح سے رسوا ہیں اہل درد تو کیا

ترا دیار تو ہے تیرا رہ گزار تو ہے

حیات تلخ سہی روز و شب حرام سہی

دل و نظر کو یہ ماحول سازگار تو ہے

(859) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Mata-e-shauq To Hai Dard-e-rozgar To Hai In Urdu By Famous Poet Arshi Bhopali. Mata-e-shauq To Hai Dard-e-rozgar To Hai is written by Arshi Bhopali. Enjoy reading Mata-e-shauq To Hai Dard-e-rozgar To Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Arshi Bhopali. Free Dowlonad Mata-e-shauq To Hai Dard-e-rozgar To Hai by Arshi Bhopali in PDF.