جانے آیا تھا کیوں مکان سے میں

جانے آیا تھا کیوں مکان سے میں

کیا خریدوں گا اس دکان سے میں

ہو گیا اپنی ہی انا سے ہلاک

دب گیا اپنی ہی چٹان سے میں

ایک رنگین سی بغاوت پر

کٹ گیا سارے خاندان سے میں

روز باتوں کے تیر چھوڑتا ہوں

اپنے اجداد کی کمان سے میں

مانگتا ہوں کبھی لرز کے دعا

کبھی لڑتا ہوں آسمان سے میں

اے مرے دوست تھک نہ جاؤں کہیں

تری آواز کی تکان سے میں

ڈرتا رہتا ہوں خود بھی اظہرؔ خاں

اپنے اندر کے اس پٹھان سے میں

(797) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Jaane Aaya Tha Kyun Makan Se Main In Urdu By Famous Poet Azhar Inayati. Jaane Aaya Tha Kyun Makan Se Main is written by Azhar Inayati. Enjoy reading Jaane Aaya Tha Kyun Makan Se Main Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azhar Inayati. Free Dowlonad Jaane Aaya Tha Kyun Makan Se Main by Azhar Inayati in PDF.