علاوہ اک چبھن کے کیا ہے خود سے رابطہ میرا

علاوہ اک چبھن کے کیا ہے خود سے رابطہ میرا

بکھر جاتا ہے مجھ میں ٹوٹ کے ہر آئینہ میرا

الجھ کے مجھ میں اپنے آپ کو سلجھا رہا ہے جو

نہ جانے ختم کر بیٹھے کہاں پر سلسلہ میرا

مجھے چکھتے ہی کھو بیٹھا وہ جنت اپنے خوابوں کی

بہت ملتا ہوا تھا زندگی سے ذائقہ میرا

میں کل اور آج میں حائل کوئی نادیدہ وقفہ ہوں

مرے خوابوں سے ناپا جا رہا ہے فاصلہ میرا

وہ کیسا شہر تھا مانوس بھی تھا اجنبی بھی تھا

کہ جس کی اک گلی میں کھو گیا مجھ سے پتا میرا

پلٹ آتا ہے ہر دن گھر کی جانب شام ڈھلتے ہی

کسی بے نام بستی سے گزر کے راستا میرا

یہ میں ہوں یا مرا سایہ مرا سایہ ہے یا میں ہوں

عجب سی دھند میں لپٹا ہوا ہے حافظہ میرا

ہنسی آئی تھی اپنی بے بسی پر ایک دن مجھ کو

ابھی تک گونجتا ہے میرے اندر قہقہہ میرا

(841) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Alawa Ek Chubhan Ke Kya Hai KHud Se Rabta Mera In Urdu By Famous Poet Aziz Bano Darab Wafa. Alawa Ek Chubhan Ke Kya Hai KHud Se Rabta Mera is written by Aziz Bano Darab Wafa. Enjoy reading Alawa Ek Chubhan Ke Kya Hai KHud Se Rabta Mera Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Aziz Bano Darab Wafa. Free Dowlonad Alawa Ek Chubhan Ke Kya Hai KHud Se Rabta Mera by Aziz Bano Darab Wafa in PDF.