تمہارے آنے کے بعد

تمہارے آنے سے پہلے

کنجی تالے میں

گھومتی ہے

تمہارے داخل ہونے کی آواز آتی ہے

تم دھماکے دار پاؤں

رکھتے ہوئے

آہستہ سے یا کبھی تیزی سے

کمرے میں کہیں کسی طرف

جاتے ہوئے

پھر تھوڑی دیر تک

وہیں کھڑے رہتے ہو

شاید میرے ساکت جسم کو

دیکھتے ہو

جو تمہاری حرکت کی آواز پر

کان لگائے پڑا ہوتا ہے

کبھی بے خبری میں

کبھی آگاہ

پھر تم پانی پیتے ہو

یا نہیں پیتے

تھوڑے وقفے تک

خاموشی رہتی ہے

گھڑی کی ٹک ٹک کے درمیان

تمہارے نوالے چبانے کی آواز

سنائی دیتی ہے

اور کبھی یہ آواز میرے جسم کے

گرد گھومنے لگتی ہے

اور میں بے خبر

اور کبھی آگاہ

تمہاری نوالے چبانے کی آواز میں

شامل ہو جاتی ہوں

(1101) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tumhaare Aane Ke Baad In Urdu By Famous Poet Azra Abbas. Tumhaare Aane Ke Baad is written by Azra Abbas. Enjoy reading Tumhaare Aane Ke Baad Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Azra Abbas. Free Dowlonad Tumhaare Aane Ke Baad by Azra Abbas in PDF.