تلاش

میرے گاؤں میں میرے گھر کے قریب

جھیل ہے ایک خوبصورت سی

اس کا شفاف نیلگوں پانی

کتنا خاموش اور ساکن ہے

بیٹھ کر میں کبھی کنارے پر

اس کے پانی میں پھینک کر پتھر

اس میں ہلچل مچاتا رہتا ہوں

اور اس وقت اس کی وہ ہلچل

دل کو کتنا سکون دیتی ہے

لیکن افسوس تھوڑی دیر کے بعد

ختم ہو جاتا ہے وہ مد و جزر

اور میں پتھر تلاش کرتا ہوں

تاکہ مچ جائے پھر وہی ہلچل

میں نے پھینکے ہیں اس قدر پتھر

اب تو مشکل سے کوئی ملتا ہے

اور وہ بھی بڑی تلاش کے بعد

(732) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Talash In Urdu By Famous Poet Fakhr Zaman. Talash is written by Fakhr Zaman. Enjoy reading Talash Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Fakhr Zaman. Free Dowlonad Talash by Fakhr Zaman in PDF.