یہاں کون اس کے سوا رہ گیا

یہاں کون اس کے سوا رہ گیا

زمانہ گیا آئنہ رہ گیا

وہ حسن سراپا وہ حسن آفریں

مگر ہر کوئی دیکھتا رہ گیا

چلو کیا ہوا روشنی ہی تو تھی

یہاں دیکھنے کو بھی کیا رہ گیا

ہماری کچھ اپنی روایت بھی تھی

کتابوں میں لکھا ہوا رہ گیا

خدائی کو بھی ہم نہ خوش رکھ سکے

خدا بھی خفا کا خفا رہ گیا

مقدر کہیں کج کلاہی کرے

کوئی گھر میں محو دعا رہ گیا

کہیں ایک چپ بھی رسا ہو گئی

کوئی بولتا بولتا رہ گیا

(806) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Yahan Kaun Is Ke Siwa Rah Gaya In Urdu By Famous Poet Gauhar Hoshiyarpuri. Yahan Kaun Is Ke Siwa Rah Gaya is written by Gauhar Hoshiyarpuri. Enjoy reading Yahan Kaun Is Ke Siwa Rah Gaya Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Gauhar Hoshiyarpuri. Free Dowlonad Yahan Kaun Is Ke Siwa Rah Gaya by Gauhar Hoshiyarpuri in PDF.