کس نے دی آواز ''سپر کی اوٹ میں تھا'' (ردیف .. ا)

کس نے دی آواز ''سپر کی اوٹ میں تھا''

میرا سر تو اس کے سر کی اوٹ میں تھا

میں نے سات پرندے اڑتے دیکھے تھے

ایک پرندہ اور شجر کی اوٹ میں تھا

میدانوں شہروں میں لوگ سلامت ہیں

مرنے والا اپنے گھر کی اوٹ میں تھا

یوں جاگی ہے آگ سبھی دالانوں میں

جیسے کوئی ہاتھ شرر کی اوٹ میں تھا

کیوں آنکھیں امیدوں کی مہمان رہیں

شاید کوئی خواب سفر کی اوٹ میں تھا

آج کھلا دشمن کے پیچھے دشمن تھے

اور وہ لشکر اس لشکر کی اوٹ میں تھا

ساجدؔ آج ہنر ہے اس کے سایے میں

لیکن کل فن کار ہنر کی اوٹ میں تھا

(1030) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kis Ne Di Aawaz Sipar Ki OT Mein Tha In Urdu By Famous Poet Ghulam Husain Sajid. Kis Ne Di Aawaz Sipar Ki OT Mein Tha is written by Ghulam Husain Sajid. Enjoy reading Kis Ne Di Aawaz Sipar Ki OT Mein Tha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Ghulam Husain Sajid. Free Dowlonad Kis Ne Di Aawaz Sipar Ki OT Mein Tha by Ghulam Husain Sajid in PDF.