تجھ سے امید کیا لگا بیٹھے

تجھ سے امید کیا لگا بیٹھے

اپنا سب کچھ ہی ہم گنوا بیٹھے

سن کے اس نے ہنسی اڑائی ہے

داستاں کس کو ہم سنا بیٹھے

کچھ نہ سوجھا تو اس اندھیرے میں

خود کو چپکے سے ہم جلا بیٹھے

اس کی آواز کا کرشمہ ہے

جادو رگ رگ میں جو جگا بیٹھے

حیرتوں کا ہجوم امڑا ہے

وہ بھی جب پاس میرے آ بیٹھے

وہ جو چاہے تو ایک ہی پل میں

پھول پتھر میں بھی کھلا بیٹھے

کچھ پتہ بھی نہیں چلا ہم کو

آنکھ سے دل میں کب سما بیٹھے

(785) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Tujhse Ummid Kya Laga BaiThe In Urdu By Famous Poet Habeeb Kaifi. Tujhse Ummid Kya Laga BaiThe is written by Habeeb Kaifi. Enjoy reading Tujhse Ummid Kya Laga BaiThe Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Habeeb Kaifi. Free Dowlonad Tujhse Ummid Kya Laga BaiThe by Habeeb Kaifi in PDF.