دوسرا تجربہ

کل شب عجیب ادا سے تھا اک حسن مہرباں

وہ شبنمی گلاب سی رنگت دھلی دھلی

شانوں پہ بے قرار وہ زلفیں کھلی کھلی

ہر خط جسم پیرہن چست سے عیاں

ٹھہرے بھی گر نگاہ تو ٹھہرے کہاں کہاں

ہر زاویے میں حسن کا اک تازہ بانکپن

ہر دائرے میں کھلتے ہوئے پھول کی پھبن

آنکھوں میں ڈولتے ہوئے نشے کی کیفیت

روئے حسیں پہ ایک شکستہ سی تمکنت

ہونٹوں پہ ان کہی سی تمنا کی لرزشیں

بانہوں میں لمحہ لمحہ سمٹنے کی کاوشیں

سینے کے جزر و مد میں سمندر سا اضطراب

امڈا ہوا سا جذبۂ بیدار کا عذاب

خوشبو طواف قامت زیبا کیے ہوئے

شیشہ بدن کا عزم زلیخا لیے ہوئے

پھر یوں ہوا کہ چھڑ گئی یوسف کی داستاں

پھر میں تھا اور پاکئ دامن کا امتحاں

اک سانپ بھی تھا آدم و حوا کے درمیاں

(893) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dusra Tajraba In Urdu By Famous Poet Himayat Ali Shayar. Dusra Tajraba is written by Himayat Ali Shayar. Enjoy reading Dusra Tajraba Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Himayat Ali Shayar. Free Dowlonad Dusra Tajraba by Himayat Ali Shayar in PDF.