خدا تو اتنی بھی محرومیاں نہ طاری رکھ

خدا تو اتنی بھی محرومیاں نہ طاری رکھ

ہمارے جسم میں اک روح تو ہماری رکھ

اسی بہانے ہی شاید ترا خیال رکھے

تو اپنے آپ پہ دنیا کی کچھ ادھاری رکھ

تمام خواب ترے گل نہ جائیں اس میں ہی

یوں ہر سمے نہ مرے یار آنکھیں کھاری رکھ

لہو سے بیاج چکانا پڑے گا اب تجھ کو

دیا یہ مشورہ کس نے کہ جاں ادھاری رکھ

تلاش کرنا پڑے ہنسنے کا سبب تجھ کو

اے زندگی نہ تو اتنی بھی ہوشیاری رکھ

بکھر رہی ہے مگر کیا پتہ سنبھل جائے

تو اس کہانی میں اب داستاں ہماری رکھ

نہ جانے کون ویبھیشن اسے بتا آیا

ہے میری جان اصولوں میں چوٹ جاری رکھ

قلم اداس ہے سہمے ہوئے ہیں سارے ورق

غم حیات نہ یوں شاعری پہ طاری رکھ

جدا ہوا ہے تو سامان بھی الگ کر لے

مجھے فقیری دے اور اپنی تاج داری رکھ

وفا خلوص دغا جھوٹ سب میں دیکھوں تو

تو میرے سامنے ہر چیز باری باری رکھ

مشینی دور میں جذبات کیا بیاں کرنا

چھپا کے یار تبسم میں بے قراری رکھ

کچھ ایک راز تو واجب ہیں اس جہاں کے لئے

ہر ایک بات نہ آزادؔ اشتہاری رکھ

(831) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

KHuda Tu Itni Bhi Mahrumiyan Na Tari Rakh In Urdu By Famous Poet Imran Husain Azad. KHuda Tu Itni Bhi Mahrumiyan Na Tari Rakh is written by Imran Husain Azad. Enjoy reading KHuda Tu Itni Bhi Mahrumiyan Na Tari Rakh Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Imran Husain Azad. Free Dowlonad KHuda Tu Itni Bhi Mahrumiyan Na Tari Rakh by Imran Husain Azad in PDF.