آج پھر چاند اس نے مانگا ہے

آج پھر چاند اس نے مانگا ہے

چاند کا داغ پھر چھپانا ہے

چاند کا حسن تو ہے لا ثانی

پھر بھی کتنا فلک پہ تنہا ہے

کاش کچھ اور مانگتا مجھ سے

چاند خود گردشوں کا مارا ہے

دور ہے چاند اس زمیں سے بہت

پھر بھی ہر شب طواف کرتا ہے

بستیوں سے نکل کے صحرا میں

جستجو کس کی روز کرتا ہے

کس خطا کی سزا ملی اس کو

کس لیے روز گھٹتا بڑھتا ہے

چاند سے یہ زمیں نہیں تنہا

اے فلک تو بھی جگمگایا ہے

آج تاروں کی بزم چمکی ہے

چاند پر بادلوں کا سایا ہے

روشنی پھوٹ نکلی مصرعوں سے

چاند کو جب غزل میں سوچا ہے

(842) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Aaj Phir Chand Usne Manga Hai In Urdu By Famous Poet Indira Varma. Aaj Phir Chand Usne Manga Hai is written by Indira Varma. Enjoy reading Aaj Phir Chand Usne Manga Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Indira Varma. Free Dowlonad Aaj Phir Chand Usne Manga Hai by Indira Varma in PDF.