دوست جب ذی وقار ہوتا ہے

دوست جب ذی وقار ہوتا ہے

دوستی کا معیار ہوتا ہے

اب تصور کی سونی وادی میں

روز جشن بہار ہوتا ہے

گلشن جاں میں ان کے آنے سے

گل صفت کاروبار ہوتا ہے

جب بچھڑ جاتا ہے کوئی اپنا

غم ہی بس روزگار ہوتا ہے

چاند کا رقص ہو رہا ہے کہیں

دل یہاں سے نثار ہوتا ہے

شاخ در شاخ ہوتی ہے زخمی

جب پرندہ شکار ہوتا ہے

(1092) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Dost Jab Zi-waqar Hota Hai In Urdu By Famous Poet Indira Varma. Dost Jab Zi-waqar Hota Hai is written by Indira Varma. Enjoy reading Dost Jab Zi-waqar Hota Hai Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Indira Varma. Free Dowlonad Dost Jab Zi-waqar Hota Hai by Indira Varma in PDF.