یہ نگاہ شرم جھکی جھکی یہ جبین ناز دھواں دھواں

یہ نگاہ شرم جھکی جھکی یہ جبین ناز دھواں دھواں

مرے بس کی اب نہیں داستاں مرا کانپتا ہے رواں رواں

یہ تخیلات کی زندگی یہ تصورات کی بندگی

فقط اک فریب خیال پر مری زندگی ہے رواں دواں

مرے دل پہ نقش ہیں آج تک وہ بہ احتیاط نوازشیں

وہ غرور و ضبط عیاں عیاں وہ خلوص و ربط نہاں نہاں

نہ سفر بہ شرط مآل ہے نہ طلب بہ قید سوال ہے

فقط ایک سیریٔ ذوق کو میں بھٹک رہا ہوں کہاں کہاں

ہو طلسم عالم رنگ و بو کہ حریم انجم و کہکشاں

مرا ساتھ دے گی نظر مری وہ چھپیں گے جا کے جہاں جہاں

مری خلوتوں کی یہ جنتیں کئی بار سج کے اجڑ گئیں

مجھے بارہا یہ ہوا گماں کہ تم آ رہے ہو کشاں کشاں

(1781) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ye Nigah-e-sharm Jhuki Jhuki Ye Jabin-e-naz Dhuan Dhuan In Urdu By Famous Poet Iqbal Azeem. Ye Nigah-e-sharm Jhuki Jhuki Ye Jabin-e-naz Dhuan Dhuan is written by Iqbal Azeem. Enjoy reading Ye Nigah-e-sharm Jhuki Jhuki Ye Jabin-e-naz Dhuan Dhuan Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Iqbal Azeem. Free Dowlonad Ye Nigah-e-sharm Jhuki Jhuki Ye Jabin-e-naz Dhuan Dhuan by Iqbal Azeem in PDF.