اتنے تنہا ہیں کہ اب پھرتے ہیں ہم دھوپوں میں

اتنے تنہا ہیں کہ اب پھرتے ہیں ہم دھوپوں میں

ساتھ سایا ہو تو کچھ بات کریں رستوں میں

اے بہار اس کو نہ دے سایۂ گل میں آواز

ہے ہوائے‌ چمنی اڑتے ہوئے پتوں میں

تو دکھانی نہیں دیتا تو شکایت کیسی

تیری آواز تو آتی ہے مری سانسوں میں

میرا چہرہ کسی اجڑے ہوئے گھر کی صورت

اور دھواں بجھتے چراغوں کا مری آنکھوں میں

آ دکھاؤں تجھے میں اپنا گلستاں پیارے

کس قدر پھولوں کے چہرے ہیں مرے زخموں میں

کیوں مٹا دی ہے بنا کر مری ہیرے کی لکیر

سنگ ڈھونا ہی جو لکھا تھا مرے ہاتھوں میں

اے پشاور میں مسافر تو نہیں ہوں لیکن

سر جھکائے ہوئے پھرتا ہوں تری گلیوں میں

کب تری آنکھ میں تھی کرب کی یہ لو حشمیؔ

تھی کہاں چوٹ کی آواز تری باتوں میں

(650) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Itne Tanha Hain Ki Ab Phirte Hain Hum Dhupon Mein In Urdu By Famous Poet Jaleel Hashmi. Itne Tanha Hain Ki Ab Phirte Hain Hum Dhupon Mein is written by Jaleel Hashmi. Enjoy reading Itne Tanha Hain Ki Ab Phirte Hain Hum Dhupon Mein Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Jaleel Hashmi. Free Dowlonad Itne Tanha Hain Ki Ab Phirte Hain Hum Dhupon Mein by Jaleel Hashmi in PDF.