کہیں تھا میں مجھے ہونا کہیں تھا

کہیں تھا میں مجھے ہونا کہیں تھا

میں دریا تھا مگر صحرا نشیں تھا

شکست و ریخت کیسی فتح کیسی

کہ جب کوئی مقابل ہی نہیں تھا

ملے تھے ہم تو موسم ہنس دیئے تھے

جہاں جو بھی ملا خنداں جبیں تھا

سویرا تھا شب تیرہ کے آگے

جہاں دیوار تھی رستہ وہیں تھا

ملی منزل کسے کار وفا میں

مگر یہ راستہ کتنا حسیں تھا

جلو میں تشنگی آنکھوں میں ساحل

کہیں سینے میں صحرا جا گزیں تھا

(616) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Kahin Tha Main Mujhe Hona Kahin Tha In Urdu By Famous Poet Mohammad Ahmad. Kahin Tha Main Mujhe Hona Kahin Tha is written by Mohammad Ahmad. Enjoy reading Kahin Tha Main Mujhe Hona Kahin Tha Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Mohammad Ahmad. Free Dowlonad Kahin Tha Main Mujhe Hona Kahin Tha by Mohammad Ahmad in PDF.