چوہے کی بارات چلی

مرغی آئی انڈا لے کر

بندر آیا ڈنڈا لے کر

آئے طوطے جھنڈا لے کر

گوریا سرکنڈا لے کر

آئی مینا ساڑی لے کر

بکرا آیا ڈاڑھی لے کر

ہاتھی آئے گاڑی لے کر

بھالو کچی تاڑی لے کر

بلبل آئی گجرا لے کر

کوا آیا کجرا لے کر

گھڑیال آئے بجرا لے کر

کچھوے صاحب شجرا لے کر

مورنی آئی جلوہ لے کر

چیتا آیا بلوہ لے کر

گائیں آئیں حلوہ لے کر

ٹڈی من اور سلویٰ لے کر

ہرنی آئی چھلانگیں لے کر

دنبہ آیا ٹانگیں لے کر

سانبھر آئے جانگھیں لے کر

جھینگر ریں ریں مانگیں لے کر

کوئل آئی کو کو لے کر

نیولا آیا جھاڑو لے کر

گرگٹ آئے جادو لے کر

آئی چھچھوندر خوشبو لے کر

مکڑی آئی تماشے لے کر

بھینسا آیا تاشے لے کر

چیتل کھیل تماشے لے کر

چیونٹی گڑ دو ماشے لے کر

چیل آئی چھنتائی لے کر

لڈو الو بھائی لے کر

خرگوش آئے دلائی لے کر

اور گدھے شہنائی لے کر

جی ہاں اتنے ٹھاٹ باٹ سے

پانی پی کر گھاٹ گھاٹ سے

چوہے کی بارات چلی

دلی سے میوات چلی

(1269) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Chuhe Ki Baraat Chali In Urdu By Famous Poet Muzaffar Hanfi. Chuhe Ki Baraat Chali is written by Muzaffar Hanfi. Enjoy reading Chuhe Ki Baraat Chali Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Muzaffar Hanfi. Free Dowlonad Chuhe Ki Baraat Chali by Muzaffar Hanfi in PDF.