ایکتا کی مثال

چھوٹی نے طوطا پالا تھا

بڑی بہن نے بلی

بلی کو گھی کم بھاتا تھا

اور طوطے کو تلی

دلی میں ہے سب کہتے ہیں

دونوں کی سسرال

آؤ بچو چل کر دیکھیں

ہم ان کے احوال

تم سمجھے تھے دونوں بہنیں

پھونکتی ہوں گی چولہا

لیکن وہ تو اپو گھر میں

جھول رہی ہیں جھولا

ناچ رہی ہے کالی بلی

اس کے سر پر طوطا

سوچ رہی ہے ساری دلی

ایکا سب میں ہوتا

(887) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Ekta Ki Misal In Urdu By Famous Poet Muzaffar Hanfi. Ekta Ki Misal is written by Muzaffar Hanfi. Enjoy reading Ekta Ki Misal Poem on Inspiration for Students, Youth, Girls and Boys by Muzaffar Hanfi. Free Dowlonad Ekta Ki Misal by Muzaffar Hanfi in PDF.